Inquilab Logo

کروشیا میں بھیانک زلزلہ ، ۷؍ افراد ہلاک، ۲۰؍ سے زائد زخمی

Updated: December 31, 2020, 10:55 AM IST | Agency | Zagreb

مہلوکین میں ایک بچی بھی شامل، انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کا نظام درہم برہم، متاثرہ علاقہ تاریکی میں غرق

Croatia Earthquake - Pic : Agency
زلزلے سے ہوئی تباہی کا منظر( تصویر: ایجنسی

 وسطی کروشیا میں زلزلے کے بھیانک جھٹکے آئے ہیں جس میںا یک بچی سمیت ۷؍ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ۲۰؍ سے زائد افراد زائد زخمی ہیں۔ جبکہ انٹرنیٹ اور ٹیلی فون کا نظام درہم برہم ہوگیا۔  
 عالمی نیوز ز ایجنسی کے مطابق کروشیا کے دارالحکومت سے ۵۰؍ کلومیٹر دور پٹرینجا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر علاقے کے  مکین خوف و ہراس کے عالم میں اپنے اپنے گھروں اور دفاتر سے نکل کر میدان کی طرف دوڑنے لگے۔زلزلے کے باعث کئی رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں جبکہ مرکزی شاہراہوں پر بڑی بڑی دراڑیں پڑ گئیں۔ شہر بھر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند ہو گئیں جبکہ بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔
 امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے، بچی سمیت ۷؍افراد کی لاشوں کو ملبے سے نکالا گیا ہے جبکہ ۲۰؍ سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ بے گھر افراد کو ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔زلزلے سے بڑے پیمانے پر مالی نقصان بھی ہوا ہے، پٹرینجا میں درجن سے زائد گھر اور ۱۶؍ گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوئی ہیں اور سڑکوں کو بھی جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔  اطلاع کے مطابق ریلیف کا کام جنگی  پیمانے پر کیا جا رہا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK