Inquilab Logo

پٹنہ شہر کے ۷۰؍ فیصد علاقے زیر آب

Updated: June 20, 2021, 8:03 AM IST | Patna

گھروں میںپانی داخل ، کنکرباغ ، راجندر نگر ، سری رام کرشنا نگر اور پاٹلی پترا کالونی میں تباہی، کیچڑ کی وجہ سے سڑک پر پیدل چلنا بھی دشوار۔ بارش تھمنے کے بعد بھی بیشتر علاقوں میں۵؍سے ساڑھے۷؍گھنٹے تک پانی جمع رہتا ہے

This has happened to Sri Krishna Nagar Road Nos. 6, 7 and 8.Picture:INN
سری کرشنا نگر روڈ نمبر۶،۷اور۸؍ کی یہ حالت ہوگئی ہے۔ تصویر آئی این این

 امسال بھی بہار کے دارالحکومت پٹنہ شہر کے اکثر علاقے زیر آب ہیں۔   واضح رہےکہ ہر سال اسی طرح پہلی بار ش میں پٹنہ کےپاش علاقوں میں بھی پانی جمع ہو جاتا ہے ۔۲؍ سال پہلے بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی  کے گھر میں بھی پانی بھر گیا تھا   جس سے انہیں اپنے اہل خانہ کے ساتھ محفوظ مقام پر منتقل ہونا پڑا تھا۔  
  سنیچر کو پٹنہ کے کرجی میں لوئیلا ہائی اسکول کے قریب سڑک پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے داشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہاں کے مکانوں میں بھی پانی داخل ہوگیا ہے۔ پٹنہ کی ۷۰؍فیصدسے زائد کالونیوں میں پانی جمع ہے۔ نالیاں بند ہیں جس سے  پانی باہر نہیں نکل پا رہا ہے۔ پٹنہ شہر میںیکم جون سے ۱۹؍جون تک ہونے والی ہر علاقےمیں دقت ہورہی ہے۔ بارش رکنے کے بعد بیشتر علاقوں میں۵؍سے ساڑھے۷؍گھنٹے تک پانی جمع رہتا ہے۔ پانی جمع ہونے سے۵۰؍فیصد سے زیادہ علاقوں میں  سڑک پر موجود گندے پانی اور کیچڑ سے باہر نکلنا مشکل  ہوگیاہے ۔
 لوئیلا ہائی اسکول کے قریب  پانی کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کرجی علاقہ کے گھروں میں بھی پانی جمع ہوگیا ہے۔     مقامی افرادکا کہنا ہے کہ گھر سے نکلنا مشکل ہوگیا ہے۔ پٹنہ کے یار پور ، کمہرار کے روڈ نمبر۵ ، ٹیچرس کالونی ، شانتی مارکیٹ ، نیو پاٹلی پترا کالونی ، راجیو نگر ، پاٹلی پترا اور دیگر علاقوں میں پانی جمع ہے۔ شیو شکتی نگر اور کستوربا کالونی میں بھی پانی جمع    ہے۔ نندلال چھپڑا میں پانی جمع ہونےسے  حالت خراب ہے۔ یہاں کی مرکزی سڑک سے  کہیں جانا آسان نہیں ہے۔ جنوبی دوارکا نگر میں بھی  دشواری ہے۔ سری رام کرشنا نگر کے وارڈ  ۳۲؍مدھوبن کالونی میں بھی پانی جمع ہے ۔ کچھ مقامات پر نالے میںبھی پانی جمع ہے۔ گھروں سے پانی نہیں نکل رہا ہے ۔ بارش کے پانی کے ساتھ کیڑے مکوڑےبھی گھروں میں داخل ہو رہے ہیں۔ بہت سی جگہوں پر پانی اتنا زیادہ ہے کہ لوگ اپنی بائک اور کاروں پر جانے سے بھی ڈرتے ہیں۔ نیو پاٹلی پترا کالونی میں تو لوگ آئے دن گرکرحادثے کا شکارہورہے ہیں اور زخمی ہو رہے ہیں۔پٹنہ میں نالوں کی صفائی ستھرائی میں لاپروائی ہوئی ہے۔ نشیبی علاقوں کو صاف نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے  ابتدائی بارش ہی میں  نالے بھرگئے ہیں۔  نالوں میں پانی جمع ہے  ۔  پانی کی نکاسی کے لئے نالیوں کو نالے سے  ملایا تک نہیں کیا گیا ہے ۔ یہ بھی تباہی کی ایک بڑی وجہ ہے۔ گھروں کا پانی سڑکوں پر بھی جمع ہورہا ہے جس کی وجہ سے سڑکوںپر کیچڑ  پھیل گیا ہے۔ ایسے میں لوگ گھروں سے نہیں نکل رہےہیں ۔

patna Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK