Inquilab Logo

ستانوےسالہ شخص نے کورونا کو شکست دی،۴۰؍ سالہ کورونا مریض نےخودکشی کرلی

Updated: April 15, 2021, 9:36 AM IST | ajaz abdulgani | Mumbai

کلیان :معمر کورونا متاثر رامچندر نارائن آرٹ گیلری کووِڈ سینٹر سے شفایاب لوٹے ،ڈومبیولی :۴۰؍ سالہ ہری ہرداس پلیٹ فارم نمبر ۵؍ پر ٹرین کے سامنے کودگیا

Ram Chandra Narayan leaving after treatment. Picture:Inquilab
رام چندر نارائن علاج کے بعد رخصت ہوتے ہوئے ۔تصویر،انقلاب

کورونا وائرس کے بڑھتے  ہوئےمعاملات  نے  اب ’کہیں خوشی کہیں غم ‘جیسے حالات پیدا کردئیے ہیں۔  ایک طرف کورونا سے لڑنے والوں کی حوصلہ افزائی ہے ، دوسری  طرف کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کا استقبال ہے تو تیسری طرف کورونا سے ہونے والی اموات سے مایوسی بھی ہے۔
  کووِ ڈ ۔۱۹ کے تناظر میں جہاں ہر طرف منفی ماحول پایا جارہا ہے ایسے میںایک ۹۷؍ سالہ ضعیف شخص نے کورونا کوشکست دے کر ایک مثبت پیغام دیا ہے دوسری جانب کورونا سے متاثر مر یض نے ٹرین کے سامنے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی۔ 
         عالمی وبا کورونا نے گزشتہ ایک ماہ سے کلیان اور ڈومبیولی میں قہر بر پا کر رکھا ہے۔ پورے تھانے ضلع میں سب سے زیادہ متاثر ین انہی ۲؍ شہروں میںپائے گئے ہیں۔کورونا کے معاملات میں اضافہ کی وجہ سے سبھی سر کاری اور نجی اسپتالوں کے بیڈ کم و بیش بھر چکے ہیں لیکن اس منفی صورتحال کے باوجود ۹۷؍ سالہ رامچندر نارائن نامی مر یض نے بلند ہمتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کورونا کو شکست دینے میں کامیابی حاصل کی۔
 لال چوکی پر واقع آرٹ گیلری کووِڈ سینٹر کے ڈاکٹر مُنیر عالم نے بتایا کہ رام چند نارائن کو جب اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اُس وقت انہیں سانس لینے میں کافی دقت محسوس ہورہی تھی تاہم انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور بغیر کسی ڈر و خوف کے ساتھ کورونا کا مقابلہ کرتے ہوئے بد ھ کو صحت یاب ہو کر گھر لوٹ گئے۔

covid-19 Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK