Inquilab Logo

مرسڈیز بینز نے ہندوستان میں پروڈکشن کے ۲۵ سال مکمل کر لئے

Updated: December 05, 2019, 4:47 PM IST | Agency | New Delhi

لگژری کاریں بنانے والی جرمن کمپنی مرسڈیز بینز نے گزشتہ ہفتے میں ہندوستان میں پروڈکشن کے ۲۵؍سال مکمل کرلئے

مرسڈیز کے ہندوستان میں پروڈکشن کے ۲۵ سال مکمل
مرسڈیز کے ہندوستان میں پروڈکشن کے ۲۵ سال مکمل

 نئی دہلی :  لگژری کاریں بنانے والی جرمن کمپنی مرسڈیز بینز نے گزشتہ ہفتے ہندوستان میں پروڈکشن  کے ۲۵؍سال مکمل کرلئے۔اب تک اس  جرمن کمپنی نے ہندوستان میں بنائی ہوئی  ۱ء۱؍لاکھ کاریں فروخت کی ہیں۔ کمپنی نے ۱۹۹۴ء میں ملک میں کار بنانے کا آغاز کیا تھا اور اس وقت ٹاٹاموٹرس (اس وقت ٹیلکو) کے قریب اس نے اپنا یونٹ قائم کیا تھا جہاں کار کے پرزوں کی تنصیب ہوتی تھی۔ اس کے ۱۰؍برس کے بعد کمپنی نے پونے کے قریب چاکن میں  اپنا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگوایا  اور ۲۰۰۹ء میں اس کا افتتاح عمل میں آیا۔ اس وقت سے کمپنی نے چاکن میں ۲۲۰۰؍ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔ یا درہے کہ یہ پلانٹ ۱۰۰؍ایکڑ اراضی پر پھیلا ہواہے اور اس میں ۷۳۰؍افراد ملازمت کرتے ہیں۔ اس پلانٹ میں مرسڈیز کی سی کلاس، ای کلاس، ایس کلاس اور سی ایل اے کوپ کلاس کی کاریں تیار کی جاتی ہیں۔گزشتہ سال کمپنی نے ہندوستان میں بنائی جانے والی مرسڈیز کاروں کی ایک لاکھ کاریں فروخت کرنے کا عدد چھو لیا تھا۔ اس سال جنوری سے ستمبر تک کمپنی نے ملک میں  تیار کی گئی  ۹۹۱۵؍کاریں فروخت کی ہیں۔   

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK