Inquilab Logo

جلگائوں ضلع گرام پنچایت الیکشن میں شندے گروپ کو بڑا جھٹکا

Updated: August 07, 2022, 10:30 AM IST | jalgaon

کھاتہ بھی نہیں کھلا ،راویر کی۳؍ ، سلوڑ کی ۲؍گرام پنچایتوں میں بالترتیب کم و بیش۲۲ ؍اور ۱۸؍ مسلم امیدوار کامیاب،دیگر۲۴؍ گرام پنچایتوں میں ۶ ؍ پر بی جے پی ،۵؍ پر این سی پی ،۵ ؍ پر کانگریس ،۵؍ پرشیوسینا اوردیگر پارٹیوں کے پینل نے ۳ ؍گرام پنچایتوں پر اپناقبضہ جمایا

The Congress panel led by Congress MLA Shreesh Choudhary in Ravir was in a frenzy (file photo).
راویر میں کانگریس ایم ایل اے شریس چودھری کی قیادت میں کانگریس کےپینل کا دبدبہ رہا۔(فائل فوٹو)

بروز جمعرات کو ریاست کی۲۷۱؍گرام پنچایتوں کیلئے ووٹ ڈالے گئے تھے ،نتائج کا اعلا ن جمعہ کو کیا گیا ۔جلگائوں ضلع کے چالیس گائوں،ایرنڈول ، املنیر اور راویر تعلقوں کی ۲۴؍ گرام پنچایتوں کے بھی نتائج سامنے آئے ہیں ۔ان گرام پنچایتوں میں ۶ ؍ پر بی جے پی ،۵؍ پر این سی پی ،۵ ؍ پرکانگریس، ۵؍  پر شیوسینا   اوردیگر پارٹیوں کے پینل نے ۳ ؍گرام پنچایتوں پر اپناقبضہ جمایا ہے ۔ ضلع میں شندے گروپ کا ایک بھی پینل جیت نہیں سکا، اس لیے اسے شندے گروپ کے لیے بڑا دھچکا مانا جا رہا ہے۔
 چالیس گاؤں تعلقہ میں بی جے پی ایم ایل اے منگیش چوان کی قیادت میں بی جے پی کے پینل کا دبدبہ دیکھا گیا ۔ راویر میں کانگریس ایم ایل اے شریس چودھری کی قیادت میں کانگریس کےپینل کا دبدبہ رہا۔ املنیر تعلقہ میں این سی پی کے ایم ایل اے انل بھائیداس پاٹل نے بھی اپنے حلقہ انتخاب میں اثر و رسوخ برقرار رکھا ہے اور گرام پنچایت انتخابات میں این سی پی پینل کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ ایرنڈول تعلقہ میں، شیو سینا-بی جے پی پینل کے امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے۔واضح رہےکہ مہاراشٹر کے ۶۲؍ تعلقوں کی گرام پنچایتوں میںہونے والے انتخابات میں شندے گروپ نے تیسرا مقام حاصل کیا ہےجبکہ بی جےپی نے ۸۰؍ گرام پنچایتوں پر قبضہ کیا ہے۔۵۰؍ گرام پنچایتوں میںاین سی پی  کامیاب رہی ہے۔
راویر کی گرام پنچایتوں میںکتنے مسلم کامیاب
  جلگائوں ضلع کے راویر کی ۱۱ ؍گرام پنچایتوںسے لوہارا اور پال میں کم و بیش ۲۲ ؍ مسلم امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ۔ان میں پال گرام پنچایت سے امین قادری شیخ ،سراج مجید تڑوی ،بتول نذیر تڑوی ،کامل نامدار تڑوی ، ہاجرہ بی کامل تڑوی ،سلیم سبحان تڑوی ،مینہ رونق تڑوی ،عمر رمضان تڑوی ،شائستہ رونق تڑوی ،یونس اسماعیل تڑوی ، جئے نور اسماعیل تڑوی ،لوہارا گرام پنچایت کے کامیاب امیدوار وں میں سلیمہ صمد تڑوی،ناظمہ صلاح الدین تڑوی، سلیم رشید تڑوی ،متین مقبول تڑوی ،اسلم سرفراز تڑوی ،ممتاز اسماعیل تڑوی،ظہیر خان کالو تڑوی ( بلا مقابلہ)، شہناز لیاقت جمعدار شامل ہیں ۔جنسی گرام پنچایت کے امیدوار وں میں شبانہ سنجو تڑوی ،عثمان محبوب تڑوی ،کلیم خدابخش تڑوی شامل ہیں ۔
سلوڑ کی ۲؍ گرام پنچایتوںمیں مسلم ا میدوارو ں کی کامیابی
  اس کے علاوہ سلوڑ کی دو گرام پنچایتیں  جنجالا اور نانیگاؤں میں بھی کم و بیش ۱۸ ؍ مسلم امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ۔جنجالاگرام پنچایت کے کامیاب امیدواروں میں فاروق قادر،عائشہ بی محبوب پٹھان ، شریفہ بی چاند خان پٹھان ،منیبہ  اسرار خان پٹھان ، حفیظہ بی حیدر خان پٹھان ،اقبال خان غفور خان ،زیتون بی اجمیر خان پٹھان شامل ہیں ۔
 اس کےعلاوہ نانیگاؤںگرام پنچایت  میں ابراہیم لدے خان ،صادق نور خان ،علی خان ،نصیب خان مصداق خان ،ابرار مصطفی ،امینہ بی محبوب خان ،بی بی بی اسماعیل خان ،بینہ بی بشیر خان ،رخسانہ صادق خان ،بی بی بشیر خان ،چھوٹی بی رشید خان کامیاب ہوئے ہیں ۔

jalgaon Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK