Inquilab Logo

ماریوپل میں اسپتال پر بمباری، ایک بچی سمیت ۳؍ لوگوں کی موت

Updated: March 11, 2022, 12:34 PM IST | Agency | Kyiv

اقوام متحدہ کی جانب سے حملے پر روس کی مذمت، روسی اوریوکرینی وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں جنگ بندی پر اتفاق نہیں

A girl waits for a bus to evacuate in Ukraine.Picture:INN
یوکرین میں ایک بچی انخلا کیلئے بس کا انتظار کرتے ہوئے ۔ تصویر: آئی این این

یوکرین کے ماریوپول شہر میں روسی حملے کے دوران ایک میٹرنٹی اسپتال پر بمباری کی گئی ہے جس میں ۳؍ لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ سٹی کونسل نے جمعرات کے روز بتایا کہ ’’ابھی تک ہمیں معلوم ہوا ہے کہ ماریوپول میں زچگی کے اسپتال پر روسی طیاروں کی دہشت گردانہ بمباری سے ۱۷؍ افراد متاثر ہوئے ہيں، جن میں بچے، خواتین اور ڈاکٹر شامل ہیں۔ اس میں۳؍ لوگوں کی موت ہوئی ہے جن میں ایک بچی بھی شامل ہے۔‘‘  دریں اثنا، فرانس نے ماریوپول میٹرنٹی اسپتال پر روسی حملے کی مذمت کی ہے۔فرانسیسی حکومت کے ترجمان گیبریل اٹل نے یوکرین کے ماریوپول میں زچگی  کے اسپتال پرروسی حملے کو ’غیر انسانی‘ اور ’نا روا‘ قرار دیا ہے۔ قبل ازیں، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو غطریس  نے ماریوپول میں  اسپتال  پر ہونے والی بمباری کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’بھیانک جرم‘قرار دیا۔ سیکریٹری جنرل نے ٹویٹ کیا کہ ’’شہری باشندے اس جنگ کی سب سے زیادہ قیمت ادا کر رہے ہیں جن کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ   تشدد اب بند ہونا چاہئے۔ اب خونریزی ختم کرو۔‘‘ 
  روس۔ یوکرین مذاکرات لاحاصل
 ترکی میں روس اور یوکرین کے وزرائے خارجہ کی ہونے والی ملاقات لاحاصل رہی۔ اس  میں جنگ بندی کے تعلق سے کوئی اتفاق رائے قائم نہیں ہو سکا۔ واضح رہے کہ روسی شہر انقرہ میں جمعرات کو روسی وزیرخارجہ سرگئی لارئوف اور یوکرین کے وزیر خارجہ دیمتیر کولیبا کی ملاقات ہوئی جس میں کولیبا نے ۲۴؍ گھنٹوں کیلئے جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا لیکن اس تعلق سے دونوں لیڈران کے درمیان کوئی اتفاق نہیں ہو سکا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK