Inquilab Logo

شہر کے ۲؍پُلوں کی تعمیر نو کیلئے۵۷۱؍کروڑ روپے کا فنڈ منظور

Updated: November 23, 2022, 9:40 AM IST | Mumbai

ممبئی میونسپل کارپوریشن نے رے روڈ بریج کیلئے ۱۹۶؍کروڑ جبکہ تلک بریج کیلئے ۳۷۵؍کروڑ روپے کا فنڈ منظور کیا

Before demolishing Dadar`s Tilak Bridge, the new bridge will be constructed.
دادر کے تلک بریج کو منہدم کرنے سے قبل نیا بریج تعمیر کیا جائےگا۔(تصویر:انقلاب)

برہن ممبئی مہا نگر    پالیکا(بی ایم سی) نے شہر کے ۲؍بریج کی تعمیر نو کیلئے ۵۷۱؍کروڑ روپے کا فنڈ منظور کر لیا ہے۔یہ بریج ’مہا ریل‘ کی نگرانی میں تعمیر کئے جائیں گے۔ بی ایم سی نے رے روڈ برج کیلئے  ۱۹۶؍کروڑ روپے جبکہ دادر کے تلک بریج کی نوتعمیر کیلئے ۳۷۵ کروڑ کا فنڈ منظور کیا ہے۔واضح رہے کہ ان دونوں بریج کو آمد و رفت کیلئے خطرناک قرار دیا گیا تھا۔
 رے روڈ بریج کو سینٹرل ریلوے نے پہلے ہی منہدم کر دیا ہے جبکہ  دادر میں بریج  کا کام شروع ہوچکا ہے اور اس کا کام مکمل ہونے کے بعد  ہی پرانے تلک بریج کو منہدم کیا جائےگا۔واضح رہے کہ ۲۰۱۸ء میں اندھیری کے گوکھلے بریج کا پیدل چلنے والا حصہ گر گیا تھا اور اس حادثہ کے بعد آئی آئی ٹی۔بامبے کو شہر کے تمام۴۴۵؍بریج اور پلوں کے آڈٹ کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ رپورٹ میںلوور پریل بریج کو فوراً منہدم کرنے کی بات کہی گئی تھی جبکہ دیگر بریج اور پلوں کو مرحلہ وار منہدم کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔
 بی ایم سی نےڈیلائل روڈ ،ہینکاک بریج ، کرناک بریج اور گوکھلے بریج کو منہدم کرکے ان کی دوبارہ تعمیر کا کام شروع کردیا ہے۔شہر کے تقریباً ۱۲؍بریج کا کام مہاراشٹر ریل انفرا اسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ(مہا ریل) کر رہی ہے۔ مہاریل فی الحال ویسٹرن ریلوے کے رے روڈ،بائیکلہ،دادر ار تربھے بریج پر کام کر رہی ہے۔
 شہری انتظامیہ کے ایک افسر نے بتایا کہ ’’منظور شدہ تجویز کے مطابق بی ایم سی نے رے روڈ  بریج کی تعمیر نو کیلئے ۱۹۶؍کروڑ روپے کا فنڈ مختص کردیا ہے اور اس بریج کا کام تقریباً ۳۸۰؍دنوں میں مکمل کر لئے جانے کی امید ہے۔بریج کو سینٹرل ریلوے  نے پہلے ہی منہدم کردیا ہے۔اس کے علاہ بی ایم سی نے تلک نگر بریج کی تعمیر نو کیلئے ۳۷۵؍ کروڑ روپے کا فنڈ منظورکیا ہے۔‘‘واضح رہے کہ تک بریج کا نیا بریج تعمیر ہونے میں ۲؍ سال کا وقت لگ سکتا ہے اور اسے ۲۰۱۴ء تک مکمل کر لینے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ گھاٹکوپرکا بریج کا کام بھی نوتعمیر کیلئے جلد ہی شروع جائےگا۔دریں اثناء چنچپوکلی، بائیکلہ کا ایس بریج اورمجگاؤں کا اولیونٹ بریج کو منہدم نہیں کیا جائیگاکیوںکہ ان کی مرمت کی جا چکی ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK