Inquilab Logo

کسان بڑی تعداد میں دہلی کی طرف روانہ

Updated: January 23, 2021, 7:32 PM IST | Agency | Jind

یوم جمہوریہ پر کسان محاذ کی طرف سے دہلی کے آؤٹر رنگ روڈ پر ٹریکٹر پریڈ کے اعلان کے بعد اچانا علاقے سے کافی تعداد میں ٹریکٹروں کے قافلے کے ساتھ کسان دہلی بارڈر کی طرف روانہ ہورہے ہیں۔ ہائیوے پر ہر دس سیکنڈ میں دہلی کی طرف ترنگا،بھاکیو کا جھنڈا لگے ٹریکٹر - ٹرالی جاتے دکھائے دے رہے ہیں۔ اچانا کے پولیس تھانہ سے آگے لگائے گئے بھنڈارے پر کسانوں کے قافلے رُک کر آگے جارہے ہیں تو کھٹکڑ ٹول پر دئے جارہے دھرنے بھی کچھ دیر دہلی جانے والے علاقے کے کسانوں کے قافلے رک کر جارہےہیں۔

Farmers Protest - Pic : PTI
کسانوں کا احتجاج ۔ تصویر : پی ٹی آئی

یوم جمہوریہ پر کسان محاذ کی طرف سے دہلی کے آؤٹر رنگ روڈ پر ٹریکٹر پریڈ کے اعلان کے بعد اچانا علاقے سے کافی تعداد میں ٹریکٹروں کے قافلے کے ساتھ کسان دہلی بارڈر کی طرف روانہ ہورہے ہیں۔
ہائیوے پر ہر دس سیکنڈ میں دہلی کی طرف ترنگا،بھاکیو کا جھنڈا لگے ٹریکٹر - ٹرالی جاتے دکھائے دے رہے ہیں۔ اچانا کے پولیس تھانہ سے آگے لگائے گئے بھنڈارے پر کسانوں کے قافلے رُک کر آگے جارہے ہیں تو کھٹکڑ ٹول پر دئے جارہے دھرنے بھی کچھ دیر دہلی جانے والے علاقے کے کسانوں کے قافلے رک کر جارہےہیں۔
کرسندھو گاؤں سے کسانوں نے ۲۰۰؍ سے زیادہ ٹریکٹر تو اچانا کلاں سے ۲۱؍،صفا کھیڑی سے ایک درجن کے قریب،درجن پور سے ۵۰؍ کے قریب ٹریکٹر روانہ ہونے کی اطلاع کسانوں نے دی۔ کسان پوری تیاری کے ساتھ  دہلی بارڈر کے لئے روانہ ہورہےہیں۔ گاؤں سے خواتین گیت گاکر کسانوں کو روانہ کررہی ہیں۔ کرسندھو گاؤں میں خواتین نے دہلی جانے والے کسانوں کو گیت گاکر روانہ کیا۔ کسان اپنے ساتھ سردی کےلئے لکڑی کے علاوہ کھانے ،پینے کا سامان بھی لے کر جارہے ہیں۔ بارش کے پیش نظر ٹرالی پر ترپال کا انتظام کرکے جارہے ہیں۔ دہلی بارڈر پر جانے والوں میں نوجوان کسان بھی نظر آرہے ہیں۔
کسان،سونو،ستبیر،ویریندر،آشیش ،سریش،سبھاش،بنسی،بھیرا نے کہا کہ کسانوں کو دہلی بارڈر پر تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کے سلسلے میں دھرنا دیتے ہوئے دو مہینے ہوگئے ہیں۔ کتنے ہی کسان اس تحریک میں موت کے شکار بن چکے ہیں لیکن حکومت کے کانوں پر جوں نہیں رینگ رہی ہے۔ تحریک جب سے شروع ہوئی ہے تب سے لے کر اب تک میٹنگ کے نام پر کسانوں کو گمراہ کرتے رہے۔ حوکمت کی منشا ایک بار بھی کسانوں کے مطالبے ماننے کی اب تک نظر نہیں آرہی ہے۔اب ۲۶؍ جنوری کو یوم جمہوریہ کے دن کسانوں کے ٹریکٹر پرامن طریقے سے دہلی  کے آؤٹر رنگ روڈ پر پریڈ کریں گے۔ دہلی کے آس پاس کی سبھی ریاستوں سے لاکھوں کی تعداد میں ٹریکٹر پر کروڑوں کسان پہچنیں گے۔ ہر گاؤں سے ٹریکٹر لے کر کسان دہلی بارڈر پر جارہے ہیں

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK