Inquilab Logo

گوونڈی میں دلدوز حادثہ ، ڈمپر کی زد میںآکر موٹر سائیکل سوار ہلاک

Updated: December 30, 2020, 11:05 AM IST | Kazim Shaikh | Govandi

یہاں ایک ڈمپر کے ڈرائیور کی لاپروائی سے ایک موٹر سائیکل ڈمپر کے پہئے کی زد میں آکر فوت اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ حادثہ اتنا خوف ناک تھا کہ جس نے بھی دیکھا اس کے رونگٹے کھڑے ہوگئے۔

Road Accident - Pic : INN
سڑک حادثۃ ۔ تصویر : آئی این این

یہاں ایک ڈمپر  کے ڈرائیور کی  لاپروائی سے  ایک موٹر سائیکل ڈمپر کے پہئے کی زد میں آکر فوت اور دوسرا زخمی ہوگیا۔  حادثہ اتنا خوف ناک تھا کہ جس نے بھی دیکھا اس کے رونگٹے کھڑے ہوگئے۔مقامی افراد کی مدد سے پولیس اہلکارو ں نے کرین کی مدد سے ڈمپر کی گاڑی اٹھاکر پہئے کے نیچے سے نکال کر اسے اسپتال بھیجا گیا ۔جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا ۔گوونڈی میں مقیم اور جائے وقوع پر ہونے والے حادثے کاآنکھوں دیکھا حال بیان کرتے ہوئے ایک شخص نے کہا کہ گوونڈی کے شیواجی نگر سگنل پر  ایکٹیوا  اور ڈمپر کے  درمیان ہونے والے  حادثہ  میں اسکوٹر  پر بیٹھے موسیٰ علی (۱۷) کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی ۔ جبکہ اسکوٹر چلانے والا شخص زخمی ہوگیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ  زخمی نوجوان کو علاج کے لئے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا  اور جائے وقوع پر پہنچنے والی دیونار پولیس نے مانخورد ٹریفک  پولیس اور مقامی افراد کی مدد سے کرین کے ذریعے ڈمپر کے نیچے دبی  ہوئی لاش کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال بھیج  دیا گیا ۔  جائے وقوع کے قریب ایک دکاندار  نے بتایاکہ  شیواجی نگر سگنل پر مانخورد کی طر ف سے روڈ کراس کرتے ہوئے ایکٹیوا پر سوار ہوکر ۲؍نوجوان گھاٹکوپرکی طرف  جانے کے لئے مڑے تو  مانخورد کی جانب سے آنے والے   ڈمپر کی زد میں آگئے  پیچھے بیٹھا نوجوان ڈمپر کے پچھلے ٹائر کے نیچے آگیا۔  اسکوٹر چلانے والا نوجوان شدید زخمی ہو گیا ۔  یہاںاکثر گاڑیوں کی غیر منظم پارکنگ کئے جانے کو اس طرح کے حادثوں کا سبب بتایاجارہا ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK