Inquilab Logo

وکاس دوبے انکاؤنٹر کی جانچ کیلئےیک رُکنی کمیشن

Updated: July 13, 2020, 7:22 AM IST | Abdullah Arshad | Lucknow

الہ آباد ہائی کورٹ کے سابق جج ششی کانت اگروال کو تفتیش کی ذمہ داری، ۲؍ مہینے میں رپورٹ پیش کریںگے، پولیس سے گینگسٹر کے مراسم کی بھی جانچ ہوگی

Vikas Dubey : Pic : PTI
بکرو گاؤں میں پولیس اہلکار وکاس دوبے کے تعلق سے پوچھ تاچھ کرتے ہوئے۔ تصویر : پی ٹی آئی

 پراسرار انکاؤنٹر میں جسے ہر کوئی فرضی قراردے رہاہے ، وکاس دوبے کی موت پر اٹھنے والے سوالات کے بیچ یوگی سرکار نے اتوار اس کی جانچ کیلئے یک رکنی کمیشن قائم کردیا۔ الہ آباد ہائی کورٹ  کے سابق جج ششی کانت اگروال کی قیادت والا یہ کمیشن  دوبے  کے انکاؤنٹر کے ساتھ ہی ساتھ بکروگاؤں میں  پولیس ٹیم پر گھات لگاکر کئے گئے حملے اور ۸؍ پولیس اہلکاروں  کی موت کی بھی جانچ کریگا۔ کمیشن دوبے کے ساتھیوں کے انکاؤنٹروں کی بھی جانچ کریگا جن پر سوال اٹھ رہے ہیں۔کمیشن کو جانچ کیلئے ۲؍ ماہ کا وقت دیاگیاہے جس کے بعد اسے اپنی رپورٹ پیش کرنی ہوگی۔ 
    کمیشن کا ہیڈ کوارٹرز کانپور شہر میں بنایا جائےگا۔جانچ کمیشن وکاس دوبے اور پولیس افسران کے درمیان مراسم  نیز  مدھیہ پردیش میں اس کی گرفتاری کے معاملہ کی بھی جانچ کرے گا ۔     ساتھ ہی ان افسران اور پولیس اہلکاروں کے تعلق سے بھی انکوائری ہوگی جو وکاس  سے رابطے میں  تھے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK