Inquilab Logo

پولیس کے جوان نے مسافرکو ٹرین کی زد میں‌ آنے سے بچایا

Updated: January 03, 2021, 12:39 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Dahisar

دہیسر میں ایک شخص پٹری پار کرکے پلیٹ فارم پر چڑھتے وقت ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا۔ اسے بچانے میں ریلوے پولیس کے جوان نے قابل ستائش کارنامہ انجام دیا۔دراصل گنپت بیہرجی سولنکی نام کا ۶۰؍ سالہ شخص یکم جنوری کو دہیسر سے کھار روڈ جانے کے لئے دہیسر اسٹیشن پہنچا تھا۔

Dahisar Station
پولیس اہلکار ایس بی نکم( انسیٹ) نے مسافر کو پلیٹ فارم پر کھینچ لیا۔

دہیسر میں ایک شخص پٹری پار کرکے پلیٹ فارم پر چڑھتے وقت ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا۔ اسے بچانے میں ریلوے پولیس کے جوان نے قابل ستائش کارنامہ انجام دیا۔دراصل گنپت بیہرجی سولنکی نام کا ۶۰؍ سالہ شخص یکم جنوری کو دہیسر سے کھار روڈ جانے کے لئے دہیسر اسٹیشن پہنچا  تھا۔یہاں اس نے پل کے بجایے  پٹری پار کرکے پلیٹ فارم نمبر ۴؍سے ۲؍پر پہنچ کر سلو ٹرین پکڑنے کی کوشش کی۔اس نے پلیٹ فارم پر چڑھنے کی کوشش کی لیکن ابھی پلیٹ فارم پر نہ آسکا تھا کہ ٹرین آتی دکھائی دی اور ڈیوٹی پر موجود پولیس حوالدار ایس بی نکم نے اپنی جان کی پروا نہ کرکے مسافر کی جان بچانے کی کوشش کی اور اسے پولیس چوکی لایا اور پوچھ تاچھ کرنے کے بعد اس کے لڑکے کو بلاکر گھر بھجوادیا۔ اس پر مسافر نے پولیس کے جوان کا شکریہ ادا کیا۔ مسافر کے پٹری پر کودنے اور اسے بچانے کے تمام مناظر سی سی ٹی وی میں قید ہوگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK