Inquilab Logo

سرکاری بندرگاہوں سے مال ڈُھلائی میں اضافہ، اعدادوشمار سے بحالی کا اشارہ

Updated: January 20, 2023, 3:12 PM IST | New delhi

ملک کی ۱۲؍ اہم بندرگاہوں سے دسمبر۲۰۲۲ء میں مال ڈھلائی پچھلے مالیاتی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ۱۰ء۴؍ فیصد بڑھ گئی ہے

File photo of a cargo ship
مال بردار جہاز کی فائل فوٹو

 سرکاری بندرگاہوں سے دسمبر میں مال ڈھلائی پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ۱۰ء۴؍ فیصد بڑھ ہے۔ اس سے قبل ۳؍ ماہ تک اضافہ مستحکم رہا ہے ۔ دسمبر کے اعدادوشمار سے مضبوط واپسی کے اشارے ملتے ہیںجہاں  اب تک  اضافہ کی شرح توقع سے زیادہ سست تھی۔
 ملک کی ۱۲؍ اہم بندرگاہوں سے اس ماہ کے دوران ۶۹۵؍ لاکھ ٹن ڈھلائی ہوئی تھی۔ یہ جاری مالیاتی سال کے دوران کا سب سے بڑا عدد ہے۔ یہ پچھلے ۳؍ ماہ کے موازنہ میں بھی ۸۰؍ لاکھ ٹن زیاد ہ ہے جو ستمبر ۶۱۰؍ لاکھ ٹن پر اٹکا ہوا تھا۔ یہ کووڈ ۱۹؍ کے بعد اہم بندرگاہوں کے ذریعہ ایک مہینے کے دوران سب سے زیادہ ڈھلائی ہے۔ کل ملاکر دسمبر تک اہم بندرگاہوں پر ڈھلائی دسمبر تک بڑھ کر ۵۷۶۰؍ لاکھ ٹن پہنچ گئی ہے، جو پچھلے سال کے موازنے میں ۹؍ فیصد زیادہ ہے۔ اب تک اس مالیاتی سال میں ڈھلائی میں اضافہ میں سب سے زیادہ تعاون کوئلے کا رہا ہے۔ اس سال کی شروعات میں ملک بھر میں کوئلے کے بحران کی وجہ سے کوئلے کا امپورٹ بڑھا ہے۔ افسران اور ماہرین نے کہا ہے کہ کوئلے کی ڈھلائی میں موجودہ تیزی کی وجہ سے ریل سمندر ریل (آر ایس آر) موڈ کی وجہ سے ہوا ہے۔ جس کا استعمال تھرمل پاور پلانٹس تک کوئلہ پہنچانے کیلئے کیا گیا ۔ بزنس اسٹینڈرڈ نے اس سے قبل خبر دی کہ بجلی وزارت نے گجرات، راجستھان، مہاراشٹر ، پنجاب کے تھرمل پاور اسٹیشن کے ساتھ این ٹی پی سی کو حکم دیا ہے کہ وہ کل کوئلہ کی اپنی ضرورت کو ۱۰؍ سے ۱۵؍ فیصد کوسٹل شپنگ کے ذریعہ سے منگوائے۔
 اِکرا کے نائب صدر اور سیکٹر ہیڈ سائی کرشنا نے کہا کہ ’’دسمبر میں خام لوہے کی ڈھلائی میں پچھلے سال کے مقابلے میں ۴۲؍ فیصد اضافہ ہوا ہے۔ نومبر میں اشیاء پر مختلف امپورٹ ٹیکس ختم کئے جانے کے بعد ڈھلائی میں اضافہ ہوا ہے، جو پہلے کم تھا۔‘‘ کل ملاکر مالیاتی سال ۲۰۲۳ء میں خام لوہے کی ڈھلائی پچھلے سال کے موازنہ میں ابھی ۲۰؍ فیصد کم ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ آگے ان اعدادوشمار میں تیزی آئے گی۔ بہرحال تھرمل کوئلے کی ڈھلائی مالیاتی سال ۲۰۲۳ء میں ۳۵؍ فیصد بڑھی ہے جبکہ کوکنگ کول کی ڈھلائی ۱۶؍ فیصد بڑھی ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ کوکنگ کول کی ڈھلائی کی مقدار بھی خام لوہے کی پیداوارمیں اضافہ کے ساتھ بڑھ سکتی ہے۔

Cargo Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK