Inquilab Logo

کورونا وائرس سےبچاؤ کیلئے ریلوے میں تیارکیا گیا رکشک نامی روبوٹ

Updated: July 30, 2020, 10:34 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Kurla

کورونا وائرس سےبچنے اور موجودہ حالات میں جدید تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے انسانی فاصلے کی مختلف کوششیں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں سینٹرل ریلوے نے کرلا کارشیڈ میں رکشک نامی روبوٹ تیار کیاہے۔

Rakshak Robot - Pic : Inquilab
رکشک روبوٹ ۔ تصویر : انقلاب

کورونا وائرس سےبچنے اور موجودہ حالات میں جدید تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے انسانی فاصلے کی مختلف کوششیں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں سینٹرل ریلوے نے کرلا کارشیڈ میں رکشک نامی روبوٹ تیار کیاہے۔ اس روبوٹ کو بائیکلہ میں واقع ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر اسپتال انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ مریضوں کی دیکھ بھال میں اس کے ذریعے بھی مدد لی حاسکے۔ 
 سینٹرل ریلوے کے ڈویژنل ریلوے منیجر شلبھ گوئل کے مطابق اس روبوٹ کو ڈاکٹر اور مریض کے درمیان رابطے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ روبوٹ باڈی ٹمپریچر، نبض، آکسیجن لیول اور  ڈسپینسر سینی ٹا‌ئیزر آٹومیٹک، انفراریڈ سینسر جیسے صحت سے متعلق ضابطوں کو پیش نظر رکھ کر معلوم کرسکتا ہے۔ یہ مریضوں کو دوا  اورکھانا دینے کے علاوہ ڈاکٹراور مریض کے درمیان دو طرفہ ویڈیوکانفرنسنگ بھی کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ۱۵۰؍میٹر تک چہارجانب ایک رفتار سے آگے بڑھ سکتا ہے۔ یہ۶؍گھنٹے تک کام کر سکتا ہے اور اپنی ٹرے میں ۱۰؍کلو گرام تک کا وزن لے جاسکتاہے۔ یہ وائی فائی پر منحصر ہے  اس لئے کسی بھی موبائل ڈیٹا کی ضرورت نہیں ہے اور یہ اینڈرائیڈ ایپلی کیشن کےساتھ چلتا ہے اور مریضوں کا ویڈیو اور اسنیپ شاٹ بھی اس روبوٹ کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتاہے۔چنانچہ ان تمام خوبیوں کے ساتھ یہ روبوٹ کورونا کی اس لڑائی میں اپنا اہم رول ادا کرے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK