Inquilab Logo

کوٹر گیٹ سےمختصر قافلہ محمدی نکالاگیا

Updated: October 31, 2020, 12:36 PM IST | Khalid Abdulqayym Ansari | Bhiwandi

پانچ؍افراد نے شرکت کی، یہ مبارک دن ’یوم تحفظ رسالت ‘ کے بطورمنایا گیا

The procession was recovered from Kotar Gate Mosque with great simplicity.Picture :INN
کوٹر گیٹ مسجد سے نہایت سادگی کے ساتھ جلوس برآمد ہوا۔ تصویر:آئی این این

رضا اکیڈمی بھیونڈی اور جلوس عید میلادالنبیؐ ٹرسٹ کے زیر اہتمام، جشن عید میلادالنبی ؐ کے مقدس موقع پر ۱۶؍ واں جلوس محمدی کوٹرگیٹ سے نکالاگیا گیا۔ ہر سال کوٹرگیٹ سے نہایت ہی تزک و احتشام اور فلک شگاف نعروں کیساتھ لاکھوں مؤحدین اور عاشقانِ رسولؐ جلوس میں شریک ہوتے تھے مگر اس سال کورونا وائرس (کووِڈ۱۹) کی وجہ سے علامتی جلوس نکالا گیاجس میں صرف ۵؍ لوگوں  نے شرکت کی۔ شام ۴؍ بجے سنی جامع مسجد کوٹرگیٹ پر رضا اکیڈمی بھیونڈی کے صدر شکیل رضا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امسال کورونا وائرس کی وجہ سے صرف علامتی جلوس نکالا جارہا ہے ۔ عید میلادالنبی ؐ کے اس مقدس دن کو ہم ’’یوم تحفظ ناموسِ رسالت‘‘ کے طور پر منارہے ہیں۔ حال ہی میں فرانس میں پیغمبر اسلام کی شان اقدس میں گستاخی  کے بعدپوری دنیا کے مسلمانوں میں انتہائی بے چینی اور غصہ پایا جارہاہے۔ اس گستاخی کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ اس موقع پرساتھ ہی جھنڈے لہراتے ہوئے تکبیر و رسالت کے نعرہ لگائے گئے۔ شکیل رضا کی قیادت میں شرجیل رضا، وقاص رضااور زکریا رضا پر مشتمل قافلہ کار میں بیٹھ کر علامتی جلوس کی شکل میں کوٹرگیٹ سے روانہ ہوا۔  نظامپورہ سے ہوتا ہوا ونجار پٹی ناکہ سے گزرتا ہو اماموں بھانجہ درگاہ پہنچا ۔جہاں عصر کی نماز ادا کی گئی اور بھیونڈی رضا  اکیڈمی کے جنرل سیکریٹری شرجیل رضا نے رب تبارک و تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا فرمائی کہ ہمارے ملک سے کورونا کا مکمل طور پر خاتمہ فرما۔ فرانس کے گستاخوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے بھی دعائیں کی گئیں۔ واضح رہے کہ بھیونڈی میں ۳۵؍ برسوںسے یہ جلوس بند تھا لیکن رضا اکیڈمی بھیونڈی کے مقامی صدر محمد شکیل رضا کی ۱۲؍ سالہ جدوجہد کے بعد  ۲۰۰۶ء میں حکومت مہاراشٹر نے ’رضا اکیڈمی‘ کے نام جلوس عید میلاد النبی ؐ کا  پروانہ جاری کیا۔ اسے شکیل رضا کی کاوشوں کا ہی نتیجہ بتایاجاتا ہےکہ شہر میں  عالیشان پیمانہ پر جلوس کا اہتمام کرکے شہری نبیؐ  کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔  جلوس کے درمیان رضا اکیڈمی بھیونڈی اور جلوس عید میلادالنبیؐ ٹرسٹ کے ممبران جلوس کے انتظامات کو برقرا رر کھتے ہوئے  بہترین نظم و نسق کا ثبوت پیش کررہے تھے۔  پولیس محکمہ نے بڑے نظم و نسق کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیئے اور سخت بندوبست رکھا تاکہ کوئی ناخوش گوار واقعہ نہ ہو۔ ٹریفک پولیس محکمہ نے  سڑکوں پر آمد و رفت کا بہترین نظم کیا جس سے ٹریفک اور جلوس میں کسی بھی طرح کی رکاوٹ نہیں پیدا ہوئی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK