Inquilab Logo

کاندیولی کووڈ۱۹کے ۱۷؍کیس پائے جانے پرایک سوسائٹی کو کنٹینمنٹ زون قرار دے دیا گیا

Updated: August 27, 2021, 8:12 AM IST | Mumbai

مغربی مضافات کے اسی علاقے میں ڈیلٹا پلس کے ۵؍ معاملات بھی پائے گئے ۔ عمارت کوسیٖل کردیاگیا۔ شہری انتظامیہ فکرمند ۔ شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت دی

BMC notice is visible at the gate of Kandioli Housing Society.picture:Inquilab
کاندیولی کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے گیٹ پر بی ایم سی کا نوٹس نظر آرہا ہے۔ تصویر انقلاب

 ایسا لگتا ہے کہ کووڈ۱۹؍ ممبئی کا پیچھا آسانی سے چھوڑنے والا نہیںہے ۔ حال ہی میں کاندیولی مغرب میں واقع ویناگیت سنگیت گنگوتری یمنوتری بلڈنگ میں کورونا کے ۱۷؍ معاملات پائے گئے جس کے بعد اسے کنٹینمنٹ زون قرار دے دیا گیا۔ بی ایم سی کومغربی  مضافات  کے اسی علاقے میں ڈیلٹا پلس کے ۵؍ معاملات بھی ملے ہیں جس سے وہ فکرمند ہے اور اس نے شہریوں کو محتاط رہنے کی  ہدایت دی ہے۔
 کاندیولی کی مذکورہ عمارت میںکووڈ۱۹؍ کے ۱۷؍ مریضوں میں سے ۱۰؍  مریض روبصحت ہوئے ہیں اور ۷؍ مریض صحت یاب ہورہے ہیں جبکہ ۲؍ مریض اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ تاہم کاندیولی کے مکینوں کیلئے یہ خبر تشویش کا باعث ہوگی کہ بی ایم سی کو اسی علاقے میں ڈیلٹا پلس ویریئنٹ کے ۵؍معاملات بھی ملے ہیں جن میں سے ۴؍ کیس کاندیولی کے مشرقی علاقے اور ایک مغربی علاقے میں پایا گیا ہے۔
 اس بارے میں آر ساؤتھ وارڈ کی اسسٹنٹ میونسپل کمشنر سندھیا ناندیڑکر نے کہا کہ ’’ آہستہ آہستہ شہر میں (کورونا کے) کیس بڑھ رہے ہیں اور  ماہرین کے مطابق  ہمیں آئندہ ماہ تیسری لہر کی توقع ہے۔ لوگوں کو کووڈ ۱۹؍ کوہلکے میں نہیں لینا چاہئے۔ اگر تہوار ہے تو بھیڑبھاڑ کرنے سے گریز کیا جائے۔ ہم کانٹیکٹ ٹریسنگ پر مزید کام کررہے ہیں۔ کووڈ ۱۹؍ کے ۱۷؍ معاملات پائے جانے پر مہاویر نگر کی مذکورہ سوسائٹی کوکنٹینمنٹ زون قرار دے گیا گیا ہے۔‘‘ انہوں نے مزیدکہا کہ ’’اس کے علاوہ آر ساؤتھ وارڈ میں ڈیلٹا پلس کے ۵؍ معاملات بھی پائے گئے ہیں۔ جس عمارت میں ڈیلٹا پلس کے معاملات پائے گئے ہیں اسے سیٖل کردیا گیا ہے۔ ہم اس کے مکینوں کو روزمرہ کی  ضروری اشیاء فراہم کررہےہیں۔‘‘

covid-19 Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK