Inquilab Logo

بیچ راستے میں کیمیکل سے لدے چلتےٹرک میں آتشزدگی

Updated: January 20, 2022, 8:56 AM IST | Ajaz Abdul ghani | Mumbai

ٹرک کےکار اوررکشے سے ٹکرانے پر ان میں بھی آگ لگ گئی،رکشے کے ۲؍مسافروں کی جھلسنے سے موت

Firefighters extinguish a truck fire
فائر بریگیڈ اہلکار ٹرک کی آگ بجھاتے ہوئے

:بدلاپور۔ امبر ناتھ پائپ لائن روڈ پر ہوئے ایک المناک حادثہ میںکیمیکل سے لدے ٹرک نے رکشے اور کار کو ٹکر ماری جس کی نتیجہ میں رکشا ، کار اور ٹرک میں آگ لگ گئی اور ۲؍ مسافر جھلس کر ہلاک ہو گئے۔ بیچ سڑ ک پر ٹرک میں رکھے کیمیکل میں آگ لگنے پر ڈرائیور نے ٹرک سے چھلانگ لگا کر اپنی جان تو بچالی لیکن ٹرک کے پیچھے کی جانب سر کنے سے اس کی زد میں ایک رکشا اور کار آگئے اور تینوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ اس حادثہ کی وجہ سے بد لاپور ۔ امبر ناتھ روڈ پر کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام رہا۔ دوسری جانب حادثہ کی اطلاع ملتےہی امبر ناتھ فائر بر یگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پایا۔ 
 بد ھ کی دوپہر تقریباً ۳؍ بجے امبر ناتھ سے کٹائی ناکہ جانے والا ٹرک( ایم ایچ ۰۴۔ سی یو ۷۶۸۱)جب آنند نگر کے پاس سے گزررہا تھا کہ ٹرک میں رکھے کیمیکل میں اچانک آگ لگ گئی یہ دیکھ کر ڈرائیور نے چھلانگ لگا دی۔چونکہ ٹرک بریج کی ڈھلان پر تھا لہٰذا وہ پیچھے کی جانب سر کنے لگا اور رکشے اور کار سے ٹکرا گیا۔ اس تصادم کی وجہ سے تینوں گاڑیوں میں بھیانک آگ لگ گئی اور بد قسمتی سے رکشے میں بیٹھے واسو دیو بھویئر اور گلاب بائی بھویئر نامی ۲؍ افراد بری طر ح جھلس گئے تاہم کار کا ڈرائیور بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔ حادثہ میں جھلس گئے دونوں افراد کی دوران علاج موت واقع ہو گئی ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ایم آئی ڈی سی اور امبر ناتھ فائر بر یگیڈ کی گاڑیاں جائے وقوع پر پہنچی اور آگ کو قابو میں کیا۔ وہیں اس بھیانک حادثہ میں کار اور رکشا پوری طر ح خاکستر ہو گئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK