Inquilab Logo

آکانشا کووڈ متاثرین کیلئے فنڈ جمع کریں گی

Updated: May 14, 2021, 10:14 AM IST | Agency | Mumbai

اداکارہ آکانشاسنگھ نے حال ہی میں کووڈ۱۹؍ ریلیف کے لئے اپنے آبائی شہر جے پور میں فوڈ ڈلیوری مہم چلائی تھی۔ اب وہ ممبئی میں کووڈ ۱۹؍امدادی مہم کے تحت رقم جمع کرنے کے لئے اپنے کپڑوں کی نیلامی کررہی ہیں۔

Aakanksha Singh.Picture:INN
آکانشاسنگھ ۔تصویر :آئی این این

اداکارہ آکانشاسنگھ نے حال ہی میں کووڈ۱۹؍ ریلیف کے لئے اپنے آبائی شہر جے پور میں فوڈ ڈلیوری مہم چلائی تھی۔ اب   وہ ممبئی میں کووڈ ۱۹؍امدادی مہم کے تحت رقم جمع کرنے کے لئے اپنے کپڑوں کی نیلامی کررہی ہیں۔ اداکارہ نے کہاکہ میں نے سوچا کہ میں کووڈ۱۹؍ کے مریضوں کی مدد کے لئے اپنا وارڈروب  نیلام کرسکتی ہوں۔ مجھے امید ہے کہ لوگ میری مدد کے لئے آگے آئیں گے اور میں جو کپڑے فروخت کر رہی ہوں  اسے وہ خریدیں گے۔آکانشا محسوس کرتی ہیں کہ یہ سب کے لئے مشکل وقت ہے اور یہ ضروری ہے کہ عوامی شخصیات کو یہ احساس ہوناچاہئے کہ ان پر دوسروں کے لئے مثال قائم کرنے کی اضافی ذمہ داری  ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وبا نے ہمیں بہت سخت متاثر کیا ہے اور موجودہ صورتحال  افسوسناک ہے۔ بہت سے لوگ ہیں جو اسپتال کے اخراجات ، آکسیجن سلنڈروں کی کمی اور صحت سے متعلق دیگر پریشانیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔اس کیلئے  عوامی شخصیات پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK