اترپردیش میں عام آدمی پاٹی بھی سرگرم، انتخابی مہم کا آغاز

Updated: September 15, 2021, 11:45 AM IST | Agency | Ayodhya

اجو دھیا میںسنت دھرم آچاریہ سے آشیرواد لے کر ترنگاسنکلپ یاترا نکالی گئی ،تنہا الیکشن لڑنے کا اعلان

Ayodhya: A large number of people are seen in the Tricolor Sankalp Yatra
اجودھیا :ترنگا سنکلپ یاترا میں بڑی تعداد میں لوگ نظر آرہےہیں۔ تصویر:پی ٹی آئی

 عام آدمی پارٹی( آپ) کے لیڈر  اور دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے منگل کو یو پی میں انتخابی مہم کا  آغاز کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے تنہا الیکشن لڑنے کا  اعلان کیا  ۔  اترپردیش میں انتخابی مہم کا آغاز کرنے کیلئے اجودھیا پہنچے  سسودیا نے منگل کو سنت دھرم اچاریہ سے آشیرواد لے کر ترنگا سنکلپ یاترا کا آغاز کیا۔ یاترا گلاب باڑی میدان سے ریڑھ گنج چوراہا، گدڑی بازار چوراہا،نیاوا،رکاب گنج اور سول لائن ہوتے ہوئے گاندھی پارک پہنچی۔ ۶؍ کلو میٹر کا فاصلہ طے کرنے والی اس یاترا کی قیادت منیش  سسودیا ، ریاستی انچارج   راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ اور آپ کے ریاستی صدر سبھا جیت سنگھ  نے کی۔ اس دوران ہزاروں کارکنوں نے سنکلپ یاترا میں حصہ لیا۔ اس موقع پر انتظامیہ نے سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے ۔ترنگا سنکلپ یاترا نکالنے کے دوران منیش سسودیا نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں کہا :’’ اترپردیش کے اسمبلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کسی سیاسی پارٹی سے اتحاد نہیں کرے گی اور سبھی اسمبلی کی سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے گی۔‘‘  انہوں نے یہ بھی کہا:’’ پورے ملک میں اروند کیجریوال ملک کے واحد ایسے وزیر اعلیٰ ہیں جو بھگوان رام  سے ترغیب لے کر حکومت چلا رہے ہیں۔ پوری دنیا میں رام راج کی بات ہوتی ہے لیکن رام  کی بات کرنے والے آخر میں کیا کرتے ہیں؟ وہ سبھی لوگ جانتے ہیں۔ جو بھگوان رام سے ترغیب لے کر مثالی سماج کے اصولوں پر حکومت چلا ئی جارہی ہے وہ دہلی کی حکومت ہے۔‘‘  دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ نےبتایا:’’ ترنگا سنکلپ یاترا نکالنے کا مقصد یہ ہے کہ آزادی کے بعد۷۵؍ویں سال میں ترنگے کو دیکھ کر حکومت اچھی تعلیم، خاتون کے تحفظ اور روزگار کا نظم کرے۔ یوپی بھی  ایسی ہی حکومت بنے ،یہ سنکلپ لے کر چلیں گے۔اترپردیش کےعوام نے ساڑھے ۴؍ سال پہلے یوگی حکومت بنائی تھی۔ بی جے پی نے وعدہ کیا تھا کہ بدعنوانی سے آزادی دلائیں گے۔غنڈہ راج سے آزادی ملے گی،نوجوانوں کو نوکری دیں گے لیکن یہ سب خواب ثابت ہوا ۔ یہ بھی کہا گیا تھا کہ کسانوں کی آمدنی دوگنی کردیں گے۔ ایسا نظم ونسق لائیں گے جس خواتین کا تحفظ ہوگا مگر بی جے پی حکومت نے کچھ نہیں کیا۔‘‘ انہوں نے کہا :’’ ساڑھے۴؍ سال میں بڑے بڑے وعدے کرنے والی بی جے پی نے  تمام شعبے میں ٹھگا ہے۔ ان کے اقتدار میں غنڈہ راج  بڑھا ہے۔  یوگی حکومت ہاتھرس میں ایک بچی سے درندگی کرنے والے کیخلاف نہیں کھڑی  ہوئی  بلکہ غنڈوں کے ساتھ کھڑی رہی۔ ریاست میں عصمت دری کی واردات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK