Inquilab Logo

فروری میں ایرو انڈیا ۲۰۲۳ء نمائش کا انعقاد

Updated: January 10, 2023, 12:15 PM IST | New delhi

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ۱۳؍سے ۱۷؍فروری تک بنگلورو میں ہونے والی طیارہ سازی کی صنعت کی ایشیا کی سب سے بڑی نمائش `ایرو انڈیا ۲۰۲۳ءمیں شرکت کیلئے دنیا کو مدعو کیا ہے۔

Rajnath Singh
راجناتھ سنگھ

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ  نے ۱۳؍سے ۱۷؍فروری تک بنگلورو میں ہونے والی طیارہ سازی کی صنعت کی ایشیا کی سب سے بڑی نمائش ایرو انڈیا ۲۰۲۳ءمیں شرکت کیلئے دنیا کو مدعو کیا ہے۔ وزیر دفاع نے پیر کو راجدھانی میں منعقدہ سفیروں کی گول میز کی صدارت کی تاکہ اس تقریب میں دنیا بھر سے خطے کی شراکت کو راغب کیا جا سکے۔ وزارت دفاع کے محکمہ دفاعی پیداوار کے زیر اہتمام اس رابطہ پروگرام میں ۸۰؍ سے زائد ممالک کے سفیروں نے شرکت کی۔وزارت دفاع کی ایک ریلیز کے مطابق اب تک ۶۴۵؍ سے زائد یونٹوں نے اس تقریب میں شرکت کیلئے رجسٹریشن کروایا ہے۔
 ہندوستان کے اس باوقار ایرو شو میں شرکت کیلئے پورے ملک کی اکائیوں اور تنظیموں کو مدعو کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہاکہ ’’ہندوستان کے پاس ایک مضبوط دفاعی مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام ہے، ہمارا ایرو اسپیس اور دفاعی مینوفیکچرنگ سیکٹر مستقبل کے چیلنجوں کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ ‘‘انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی `میک ان انڈیا پیش رفت صرف ہندوستان کیلئے نہیں ہے، یہ آر اینڈ ڈی اور پیداوار میں مشترکہ شراکت داری کیلئے کھلی پیشکش ہے۔ہندوستان کی بڑھتی ہوئی دفاعی صنعتی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ہندوستان خاص طور پر ڈرون، سائبر ٹیک، مصنوعی ذہانت، ریڈار وغیرہ کے ابھرتے ہوئے شعبوں میں مینوفیکچرنگ صلاحیت کو بڑھانے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک مضبوط دفاعی مینوفیکچرنگ ایکو سسٹم بنایا گیا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ پانچ سال میں دفاعی برآمدات میں آٹھ گنا اضافہ ہوا ہے اور اب ہندوستان ۷۵؍ سے زائد ممالک کو طیارہ سازی سے متعلق ساز وسامان برآمد کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK