Inquilab Logo

آگرہ :دال کی قیمتوں میں ایک بار پھر۴؍سے ۷؍ روپے کا اضافہ

Updated: June 14, 2022, 1:03 PM IST | Inquilab News Network | Agra

ارہر کی دال میں۴؍ روپے فی کلو جبکہ چنا، مسور اور مونگ کی دال میں۳؍ روپے فی کلو اضافہ ہوا ۔کابلی چنا کی قیمت بھی۵؍ روپے بڑھ گئی

Rising pulses prices are causing problems to the people..Picture:INN
دال کی قیمتیں بڑھنے سے عوام کو دشواری ہورہی ہے۔ ۔ تصویر: آئی این این

جون کا مہینہ شروع ہوتے ہی غذائی اجناس کی قیمتوں میں پھر اُچھال آگیا ہے۔ جون کے پہلے ہفتہ میں ۴؍ سے ۷؍ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ تھوک  کاروباری بھی دالوں کی کم از کم امدادی قیمتوں میں اضافے کو تسلیم کر رہے ہیں جس کی وجہ سے  عوام نے پھر مہنگائی پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرنا شروع کر دیا ہے۔ارہر کی دال میں۴؍ روپے فی کلو جبکہ چنا، مسور اور مونگ کی دال میں۳؍ روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔کابلی چنا کی قیمت میں۵؍ روپے اور راجما کی قیمت میں ۷؍ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ موتی گنج فوڈ بزنس کمیٹی کےچیئرمین رمن لال گوئل نے بتایاکہ کم از کم امدادی قیمت کی وجہ  سے قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔مئی میں دالوں کی قیمتوں میں زبردست کمی آئی تھی۔  موتی گنج فوڈ بزنس کمیٹی کےجنرل سیکریٹری وشنو سروپ اگروال نے کہا کہ دالوں کی قیمتوں میں کافی فرق ہے۔معیار کی بنیاد پر دالوں کی کئی قسمیں ہیں۔جون میں سب کی قیمتوں میں دو سے تین روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ شالنی اگروال (جے پور ہاؤس) نے کہا کہ غذائی اجناس کی قیمتیں مقرر کی جائیں۔کسی بھی چیزکی قیمت میں بے حساب اضافہ غلط ہے۔ دالوں کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھنے لگی ہیں۔  مینو گرگ اور کملا نگر نے کہا کہ مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کوئی فرق نہیں ہے۔دالوں میں کچھ راحت ملی لیکن پھر قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں۔  پیر کو آگرہ میںارہر کی دال ۹۵؍ روپے فی کلو، مونگ دال ۸۶؍روپے فی کلو، چنا دال ۹۵؍روپے فی کلو، مسور دال۷۴؍روپے کلو ، کالا چنا ۵۵؍ فی روپے، کلو کابلی چنا ۱۰۰؍روپے اور  راجما ۱۳۰؍ روپے فی کلو میں فروخت ہوا ۔

agra Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK