Inquilab Logo

آگرہ : تاج محل کے دیدار کیلئے آنے والے سیاح پینے کے پانی کیلئے پریشان

Updated: March 22, 2022, 11:29 AM IST | Inquilab News Network | Agra

موسم گرما میں نلوں میں پانی ندارد ،پانی کی بوتل بھی اندر لے جانے کی اجازت نہیں۔ سیاحوں کی جانب سے ناراضگی کا اظہار

Tourists visiting the Taj Mahal are disturbed by the scorching sun..Picture:INN
تاج محل کا دیدار کرنے والے سیاح شدید دھوپ سے پریشان ہیں۔ تصویر: آئی این این

تاج محل کا دیدار کرنے کیلئے آنے والے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ تاج محل میں  لگے بیشتر نل خراب ہوگئے ہیں۔ کچھ نلوں سے پانی قطرہ قطرہ گررہا ہے ، جس پر سیاحوں نے بھی ناراضگی کا اظہار کیا ۔ لوگوں کو پینے کے پانی کےلئے اس لئے بھی دشواری پیش آرہی ہے کیوںکہ موسم کافی گرم ہے اور تاج محل کے احاطے میں پانی کی بوتل بھی لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔
بہار سے اپنے خاندان کے ساتھ تاج محل دیکھنے آئے نتن نے بتایا کہ انہیں اندر صرف ایک بوتل پانی لے جانے کی اجازت دی گئی ، ان کے ساتھ ۲؍ بچے بھی تھے۔ تاج محل میں داخل ہوتے ہی پانی کی بوتل ختم ہو گئی۔ جب بچے پیاسے تھے تو پانی کے لئےنل کے قریب پہنچے تو پانی نہیں ملا۔بچے پیاس کی شدت سے رو رہے تھے۔ اسی وقت نوئیڈا کے ایک سیاح بدھی راج نے بتایا کہ انہیں پانی کی بوتل اندر لانے کی اجازت نہیں  دی گئی تھی۔ اندر پانی کا کوئی انتظام بھی نہیں ہے جس کی وجہ سےسیاح پریشان ہیں۔ 
 واضح رہے کہ ملک اور بیرون ملک سے سیاح تاج محل دیکھنے آتے ہیں۔ ۲۵۰؍روپے کا ٹکٹ لینے کے بعد بھی سیاحوں کو تاج محل میں سہولتیں نہیں مل رہی ہیں جبکہ سپرنٹنڈنگ آرکیالوجسٹ راجکمار پٹیل کا کہنا ہے کہ پانی کی کمی کی شکایت پر ٹیم بھیجنے کے بعد نلوں کو فوراً درست کر دیا گیا ہے۔ کم پریشر کے باعث سیاحوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK