Inquilab Logo

ہوائی سفر مہنگا ہوگا، یکم اپریل سے ایوی ایشن سیکوریٹی فیس میں اضافہ

Updated: March 26, 2021, 11:08 AM IST | Agency | New Delhi

اگلے مہینے سے ایوی ایشن سیکوریٹی فیس (اے ایس ایف) بڑھ جائے گی۔ یہ فیس ہوائی سفر کرنے والے مسافروں سے وصول کی جاتی ہے۔

Air Passenger - PIC : INN
ہوائی مسافر ۔ تصویر : آئی این این

اگلے مہینے سے ایوی ایشن سیکوریٹی فیس (اے ایس ایف) بڑھ جائے گی۔ یہ فیس ہوائی سفر کرنے والے مسافروں سے وصول کی جاتی ہے۔ گھریلو پروازوں کے مسافروں  کے لئے ایوی ایشن فیس ۱۶۰؍ روپے سے بڑھ کر  ۲۰۰؍ روپے  ہوجائے گی جبکہ غیر ملکی پروازوں کے مسافروں سے ۱۲؍ ڈالر وصول کئے جائیں گے، ان مسافروں کے لئے ابھی یہ فیس ۵ء۲؍ ڈالر ہے۔ یکم اپریل ۲۰۲۱ء سے جاری ہونے والے ٹکٹوں پر نئی شرح نافذ ہوگی۔ پچھلے ایک مہینے میں گھریلو ہوائی کرایہ ۳۰؍ فیصد تک بڑھا ہے۔ ہوائی جہاز کے ایندھن اے ٹی ایف کی قیمتوں میں اضافہ اس کی اہم وجہ رہی ہے۔ اب ایوی ایشن سیکوریٹی فیس بڑھنے سے ہوائی کرایہ میں مزید اضافہ ہوگا۔ڈی جی سی اے نے گزشتہ جمعہ کو جاری کردہ حکم میں نئی شرح سے آگاہ کیا تھا۔ کچھ زمروں کے مسافروں کو اس فیس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے یعنی انہیں یہ فیس اد انہیں کرنی ہوگی۔ ان میں ۲؍ سال سے کم عمر کے بچے، سفارتی  پاسپورٹ ہولڈر، ڈیوٹی پر ایئر لائن کرو اور ۲۴؍ گھنٹے کے اندر اسی ٹکٹ پر کنیکٹنگ فلائٹ لے رہے ٹرانزٹ پسنجر شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK