Inquilab Logo

کورونامتاثرمریضوں سےعلاج کیلئےفیس وصولنےوالےاسپتالوں کیخلاف کارروائی کی جائے

Updated: October 17, 2020, 1:14 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

متعدد اسپتالوں کے خلاف کئی ایسی شکایتیں موصول ہورہی تھیں کہ اسپتال مستحق مریضو ں کا کورونا کا علاج’ مہاتما پھلے جن آروگیہ یوجنا ‘ کے تحت نہیں کر رہے ہیں ۔ اس ضمن میں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوارنے حکم دیا ہے کہ جو پرائیویٹ اسپتال ایسا کر رہے ہیں ان کے خلاف سخت کا رروائی کی جائے۔

Ajit Pawar. Picture:INN
اجیت پوار۔ تصویر: آئی این این

متعدد اسپتالوں کے خلاف کئی ایسی شکایتیں موصول ہورہی تھیں کہ اسپتال مستحق مریضو ں کا کورونا کا علاج’ مہاتما پھلے جن آروگیہ یوجنا ‘کے تحت نہیں کر رہے ہیں ۔ اس ضمن میں  مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوارنے حکم دیا ہے کہ جو پرائیویٹ اسپتال ایسا کر رہے ہیں ان کے خلاف سخت کا رروائی کی جائے۔ پونے میں منعقدہ میٹنگ میں اجیت پوار نے ’میرا خاندان میری ذمہ داری ‘مہم  کاجائزہ لیا اور اس مہم کے دوسرے مرحلے کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے کی ہدایت بھی دی۔نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار کی صدارت میں پونے کے ودھان بھون  کے ہال میں `کووڈ۱۹؍ وائرس کے خاتمے کے لئے متعلقہ سینئر عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی گئ تھی ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے مزید کہاکہ ’’ضلع کے کچھ اسپتال مہاتما پھولے جن آروگیہ یوجنا کے پینل پر ہیں۔ تاہم  وہ اسپتال مستحق  افراد کو فوائد فراہم کرنے سے گریزکر رہے  ہیں۔ ایسے اسپتالوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے۔ کورونا  کی روک تھام کے اقدامات کے ایک حصے کے طور پر  انتظامیہ کی جانب سے ’ میرا خاندان میری ذمہ داری ‘ ریاست گیر مہم شروع کی گئی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ کورونا انفیکشن کی دوسری لہر نہ آئے۔ اس مہم کے دوسرے مرحلے کو مقامی عوامی نمائندوں ، غیر سرکاری تنظیموں وغیرہ کی مدد سے زیادہ مؤثر انداز میں نافذ کیا جانا چاہئے۔  اجیت پوار نے بہتر منصوبہ بندی کرکے اموات کی شرح کو صفر تک پہنچانے میں کوشش کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نےماسک نہیں پہننے والے شہریوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا بھی حکم دیا۔ ساتھ ہی نواتری ، دسہرہ اور دیوالی کے موقع پر شہریوں سے باہر جاتے  وقت کورونا سے تحفظ کے اقدام پر سختی سے عمل کرنے کی  بیداری  پیدا کرنے کا بھی حکم دیا ۔ اس موقع پر قانون ساز کونسل کے ڈپٹی اسپیکر ڈاکٹر نیلم گوہرےنے ’میرا خانادن میری ذمہ داری ‘ مہم کے تحت جاری کام اور ریاستی حکومت کی طرف سے عوام کیلئے لائبریری کھولنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ عوامی نمائندوں کو غیر منقولہ اسپتال کے بستروں کے بارے میں معلومات فراہم کریں ، مقامی ریڈیو اسٹیشنوں اور سوشل میڈیا کے ذریعے ماسک کے استعمال کے بارے میں بیداری پیدا کریں  اور شہریوں کو تہوار کے دوران معیاری گندم ، چاول ، چینی ، مونگ پھلی وغیرہ مناسب قیمتوں پر حاصل کرنے کا منصوبہ بنائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK