Inquilab Logo

اجمیر سے روانہ ہوئی پہلی الیکٹرک ٹرین

Updated: July 28, 2020, 12:43 PM IST | Agency | Ajmer

راجستھان میں نارتھ ویسٹرن ریلوے اجمیر ڈویژن کے لئے آج ایک تاریخی لمحہ بن گیا جب ڈویژن  کے اجمیر اسٹیشن سے پہلی برقی ٹرین اجمیر سے دہلی کی جانب روانہ کی   گئی۔

Electric Train - Pic : INN
الیکٹرک ٹرین ۔ تصویر : آئی این این

راجستھان میں نارتھ ویسٹرن ریلوے اجمیر ڈویژن کے لئے آج ایک تاریخی لمحہ بن گیا جب ڈویژن  کے اجمیر اسٹیشن سے پہلی برقی ٹرین اجمیر سے دہلی کی جانب روانہ کی   گئی۔
اجمیر۔ سرائے روہیلا (دہلی) جن شتابدی اسپیشل  ٹرین صبح 5:40 بجے کورونا  وائرس وبا  کی وجہ سے بغیر کسی تقریب کے روانہ ہوئی۔ اس موقع پر سینئر ڈویژنل الیکٹریکل انجینئر ٹریکشن پنکج مینا ، اسٹیشن ڈائرکٹر آرایل۔ دیوڑا ، اسٹیشن منیجر سریش چندر بھاردواج موجود تھے۔
اس برقی ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں میں بھی جوش و خروش دیکھا گیا۔ ٹرین  اپنے پہلے سے طے شدہ  وقت پر  11 بجکر 35 منٹ پر دہلی کے سرائے روہیلہ پہنچے گی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ  ڈویژن کی جانب سے پہلے’چیتک ایکسپریس‘ کو الیکٹرک ٹرین کے طور پر منتخب کیا گیا تھا ، لیکن کورونا کی وجہ سے آخری وقت میں  جن شتابدی کا انتخاب کیا گیا ۔
 دہلی احمد آباد کے درمیان جاری بجلی کے کام دہلی سے اجمیر تک مکمل ہوچکے ہیں،جس کے بعد یہ ٹرین چلائی گئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK