Inquilab Logo

بی جے پی جھوٹی تعریف کا کوئی موقع نہیں گنواتی:اکھلیش

Updated: May 22, 2021, 12:32 PM IST | Agency | Lucknow

:سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے آج کہا کہ کورونا وبا اور بلیک فنگس کی دہشت کے درمیان بھی بی جے پی حکومت سچ کوپوری طرح جھٹلانے، عوام میں خوف پیدا کرنے اور جھوٹی تعریف کا کوئی موقع گنوانا نہیں چاہتی ہے۔

Akhilesh Yadav. Picture:INN
اکھلیش یادو ۔تصویر :آئی این این

:سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے آج کہا کہ کورونا وبا اور بلیک فنگس کی دہشت کے درمیان بھی بی جے پی حکومت سچ کوپوری طرح جھٹلانے، عوام میں خوف پیدا کرنے اور جھوٹی تعریف کا کوئی موقع گنوانا نہیں چاہتی ہے۔
 وزیراعظم نریندر مودی ’جہاں بیمار وہیں اپچار (علاج)‘کا نیا نعرہ لے کر آگئے ہیں۔ ۷؍ سال میں بہت کام ہونےکا خوش کن میڈل بھی انہوں نے خود اپنےنام کرلیاہے۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی مجبوری ہاںمیں ہاں ملانے کی ہے۔ شہر سے گاؤں تک پوری ریاست میں طبی سہولت کا برا حال کرنے کے بعد بھی مبارک بادی کا تبادلہ چلتا رہتا ہے۔ بی جے پی کی سوچی سمجھی سازش کے تحت ایسا کیا جارہا ہے تاکہ عوام گمرہی  میں مبتلا رہیں اور بغیر علاج ہونے والی اموات پر پردہ پڑسکے۔انہوں نے کہا کہ یوگی کی مانیں تو اعداد و زبانی دعوؤں کے ساتھ ریاست میں کورونا انفیکشن، بلیک فنگس اور ٹیکہ کاری سبھی علاقے میں کنٹرول ہوچکا ہے جبکہ شہروںکےساتھ دیہی علاقوں میں بھی طبی خدمات پربدانتظامی کا تالا پڑا ہوا ہے۔ دوا، علاج کے لئے ہاہاکار مچا ہوا ہے۔ مرکزی وزارت صحت نے بھی مان لیا ہے کہ مہاراشٹر اور راجستھان جیسی ریاستوں سے بھی کوروناٹیکہ کاری میں اترپردیش کافی پیچھے ہے۔اغذوںپر علاج،زمین پر بے علاج یہی ریاست کی نیت ہوگئی ہے۔یادو نے کہا کہ اترپردیش میں کورونا اور بلیک فنگس کےعلاج میں بدنظمیاں چھپائے نہیں چھپ رہی ہیں۔ابھی بھی روزانہ اموات ہورہی ہیں۔دوا، انجکشن، وقت سےعلاج کے کمی کے ساتھ ان کی کالا بازار پر حکومت روک نہیں لگاپائی ہے۔ایس پی سربراہ نے کہا کہ کورونا وبا کا اگلا دور اور زیادہ خطرناک و مہلک ہونے اوربچوں تک اس کے پھیلنے سے بچاؤ کے لئے ٹیکہ کاری مہم کابھی بی جے پی حکومت نےمذاق بنا دیا ہے۔ ٹیکہ کاری کی واضح منصوبہ بندی کافقدان، اندراج میں روکاوٹ،پھر سینٹروں پر ٹیکہ نہ ہونےکی بدانتظامی سے عوام پریشان ہیں۔انہوںنےانتباہی انداز میں کہا کہ ابھی بھی وقت ہےبی جے پی حکومت جمہوریت کی بنیادی اقدار پر عمل کرتےہوئے اپوزیشن کی تدابیر پر بھی دھیان دے۔گاؤںمیں لوگ بخار سے تپ رہے ہیں  عوام اب یوپی سے بی جے پی کو ہٹانے کے منتظر ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK