Inquilab Logo

اکھلیش یادو نے یوپی میں صدر راج کا نفاذ ناگزیر قراردیا

Updated: July 25, 2020, 3:32 AM IST | Lucknow

اترپردیش میں مجرموں کا کھیل جاری ہے،انہیں کسی کا خوف نہیں۔

Akhilesh Yadav. Photo: INN
اکھلیش یادو۔ تصویر: آئی این این

سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو نے اترپردیش میں جرائم کے بڑھتے معاملات کو بھارتیہ جنتا پارٹی کی واحد حصولیابی قرار دیتے ہوئے ریاست میں آئینی بحران کا دعوی کرتے ہوئے صدر راج کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔یادونےیہاں جاری بیان میں کہا کہ اترپردیش میں مجرموں کا کھیل جاری ہے۔اقتدار کا پناہ یافتہ ،محروم طبقات کے دشمن جرائم پیشہ افراد کو کسی کا بھی خوف نہیں ہے۔ کوئی دن ایسا نہیں جاتا جب راجدھانی لکھنؤ سمیت ریاست کے مختلف اضلاع سےقتل،لوٹ، اغوا، عصمت دری کے واقعات کی اطلاعات نہ آتی ہوں ۔ اترپردیش میں قانون کاراج نہیں رہ گیا ہے۔ بحران کی وجہ سے صدر راج کا نفاذ ناگزیر ہے۔
 سابق وزیر اعلی نے الزام لگایا کہ مافیاؤں اور غنڈوں سےبرسراقتدار پارٹی کے لیڈروں کی خفیہ تعلقات ہیں ۔ پولیس بھی اس میں اپنی حصہ داری نبھاتی ہے۔ابھی کانپور کے بکرو میں واردات پیش آئی اور پھر لیب ٹیکنیشین کا اغوا کر کےقتل کردیا۔ اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ ۳۰؍لاکھ روپے بھی بدمعاش پولیس کے سامنے لے کر ہی فرار ہوئے ہوں گے۔
 یادو نے سنجیت یادو کے قتل کو پورے نظم ونسق کے قتل سےتعبیر کرتےہوئےکہا کہ ابھی تک متوفی کی لاش بھی برآمد نہیں ہوسکی ہے۔یہ پولیس کی شدید لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ سماج وادی پارٹی متاثرہ کنبے کو۵؍لاکھ روپے کا مالی تعاون پیش کرے گی ساتھ ہی انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ متاثرہ کنبے کو ۵۰؍ لاکھ روپے کی مالی مدد فراہم کرے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK