Inquilab Logo

حیدرآباد میں کل ہند صنعتی نمائش جاری، عوام کی تعداد میں اضافہ

Updated: January 10, 2023, 11:57 AM IST | Hyderabad

ہرسال جنوری میں لگنے والی اس نمائش میں کشمیر سے لے کر کنیا کماری تک کے تاجراپنے اسٹال لگاتے ہیں

Many stalls are yet to be installed in the exhibition (Agency)
نمائش میں ابھی کئی اسٹال لگنے باقی ہیں ( ایجنسی)

حیدرآباد  میں کل ہند صنعتی نمائش جاری ہے۔اتوارکونمائش دیکھنے   آنے والوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا۔اس نمائش میں کئی اسٹال لگائے جارہے ہیں۔کشمیر سے کنیاکماری تک کے تاجرین اس میں حصہ لیتے  ہیں۔نمائش میں آنے والوں نے کہاکہ ابھی پوری طرح نمائش نہیں کھلی ہے کیونکہ اسٹال کا کام اب بھی  جاری ہے۔
 کشمیر کے ایک تاجر نے کہا کہ وہ ہر سال اس نمائش میں اپنا اسٹال لگاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قبل ازیں یہ نمائش کورونا کی نئی شکل اومیکرون کی وجہ سے ملتوی کردی گئی تھی  لہٰذا وہ واپس کشمیر چلے گئے تھے۔بعض افراد نے مایوسی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اب تک نمائش میں زیادہ  اسٹال بھی نہیں لگائے گئے ہیں ۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ آئندہ چاردنوں کے بعد اسٹال کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ کئی افراد نے کہاکہ وہ بچوں کو تفریح کیلئے اس نمائش میں لے کر آئے تھے تاہم ہنوز اس میں مناسب طورپر اسٹال نہیں لگائے گئے ہیں جس سے ان کو مایوسی ہوئی ہے۔ بعض افراد نے کہا کہ کشمیری اسٹال اور لکھنوی اشیا ان کی پسندکی چیزیں ہیں۔ابھی اور اسٹال لگیں گے تو مزید چیزیں دیکھیں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK