Inquilab Logo

الٰہ آباد : رات میں گشت پرمامور افسروں کی مستعدی کی جانچ اب اسپاٹ فوٹولوکیشن سے ہوگی

Updated: February 20, 2021, 9:49 AM IST | Inquilab News Network | Allahabad

شہر سے لے کر اندرون شہر تک ضلع کے سبھی پولیس اسٹیشنوں اور رات کی ڈیوٹی کرنے والے افسروں نیز بیٹ افسروںسے رات کے گشت کے دوران کبھی بھی پولیس افسران ’اسپاٹ لوکیشن‘ کی تصویر مانگ سکتے ہیں۔

Night Petroling - Pic : INN
نائٹ پیٹرولینگ ۔ تصویر : آئی این این

شہر سے لے کر اندرون شہر تک ضلع کے سبھی پولیس اسٹیشنوں اور  رات کی ڈیوٹی کرنے والے افسروں نیز بیٹ افسروںسے رات کے گشت کے دوران کبھی بھی  پولیس افسران ’اسپاٹ لوکیشن‘ کی تصویر مانگ سکتے ہیں۔ اس سے رات میں گشت کے دوران کونسا افسر کہاں موجود ہے ، یہ صاف ہوگا ساتھ ہی لاپروائی برتنے والے دستے کویہ مہنگا پڑسکتا ہے۔ گشت کے وقت ایس ایس پی کسی بھی تھانے اور بیٹ سے ان کی لوکیشن پوچھ  سکتے ہیں۔اس پر اس ذمہ دار پولیس اہلکار کو اپنی درست لوکیشن ایس ایس پی کے سرکاری نمبر پر دینا ہوگی۔ غلط لوکیشن بتانے والے اہلکار فوراً پکڑمیں آجائیںگے۔
 رات کے گشت کے دوران اس جگہ کی تصویر سے متعلق تھانیدار اور بیٹ افسروں کو فوراً ایس ایس پی کو وہاٹس ایپ پربھیجنا ہوگا۔تصویر ملنے کا وقت بہت اہم رہے گا۔ اس میں تاخیر یا خاص طورپر کوئی بھی ٹیم کے انچارج غلط لوکیشن دیتے ہیں تو ان پر کارروائی طے ہے۔ دراصل یہ سارے قواعد اس لئے ہورہے ہیں تاکہ رات کو گشت کے دوران ٹیمیں کسی طرح کی لاپروائی نہ کریں اس کے ساتھ ہی گلی محلے میں خاص طورپر برابر گشت ہو تاکہ چھوٹے موٹے جرائم بھی پوری طرح قابو میں آسکے۔ یہ ہدایت کمانڈ سے سبھی تھانے افسروں اور بیٹ افسروں کو دی گئی ہے۔ 
 ضلع کی پولیس کو شام ہوتے ہی خاص طورپر حرکت کرتے رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ شہر میں پولیس کی ٹیمیں الگ الگ مقام پر چیکنگ کرتی رہیں گی۔ اس کے ساتھ ہی شام کو بھی بھیڑبھاڑ والی جگہوں پر مشتبہ افراد سے پوچھ تاچھ کے ساتھ گاڑیوں کی چیکنگ کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے بعدوہ رات کو گشت پر رہیں  گے۔الٰہ آباد کے  ڈی آئی جی / ایس ایس پی سروشیشٹ ترپاٹھی نے  تھانے کے افسروں کو واضح ہدایت دی ہے کہ جیسے ہی یہ دستے گشت پر نکلیں گے ان کی پوری اپ ڈیٹ سبھی جگہ سے کبھی بھی مانگی جاسکتی ہے۔ اتنا ہی نہیں نکلنے سے پہلے فرسٹ لوکیشن کا اسپاٹ فوٹو ان کے پاس رہنا چاہئے ۔ کبھی بھی یہ تصویر مانگی جاسکتی ہے تاکہ ہر ٹیم کا اپ ڈیٹ رہے  کہ آخر کون کہاں موجود ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK