Inquilab Logo

الٰہ آباد : یوگی حکومت کیخلاف سماجوادی پارٹی کا بڑے پیمانے پرمظاہرہ

Updated: September 15, 2020, 11:10 AM IST | Agency | Allahabad

پارٹی کے نوجوان کارکنوں نے اتر پردیش میں نظم و نسق کی خراب صورتحال کیخلا ف احتجاج کیا ، حکومت مخالف نعرے لگائے، تنقید کی

Police Are Trying To Stop A Worker.Picture: PTI
پولیس اہلکار ایک کارکن کو روکنے کی کوشش کررہےہیں۔ تصویر:  پی ٹی آئی

  یہاں سماجوادی پارٹی کے  نوجوان کارکنوں نے پیر کو کلکٹریٹ احاطے میں اترپردیش میں جنگل راج اور نظم ونسق کی خراب صورتحال کا الزام لگاتے ہوئے  نعرے بازی کی اور مظاہر ہ کیا۔ ایس پی کارکنوں کے ہاتھوں میں ایسے پوسٹر،بینر اور پلے کارڈس تھے جن  پر حکومت مخالف نعرے درج تھے۔کارکنوں نے الزام عائد کیا کہ وہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو میمورنڈم دینے پہنچے تھے لیکن انہیں ملنے نہیں دیا گیا اور ان پر لاٹھیاں برسائی گئیں۔الٰہ آباد یونیورسٹی  کے سابق یونین لیڈر عادل حمزہ نے کہا کہ ایس پی صدر اکھلیش یادو کی ہدایت پر صوبے میں جنگل راج، نظم ونسق کی خراب صورتحال ، طلبہ کے استحصال اور عصمت دری کے خلاف ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو میمورنڈم دینے جارہے تھے کہ راستے میں ان پر پولیس کے ذریعہ لاٹھی چارج کیا گیا۔ پولیس  کے مطابق کووڈ۔۱۹؍ گائیڈ لائن کے تحت احتجاج پر پابندی عائد ہے اس کے باوجود سیکڑوں ایس پی کارکن  جمع ہوئے۔ کارکن  آفس کے اندر جاکر میمورنڈم دینے کی بات کہنے لگے۔ میمورنڈم لینے کے لئے ایس ڈی ایم موجود تھے لیکن کارکن اندر جانے کی ضد کررہے تھے۔ پولیس کے مطابق اندر جاکرتشدد کا خطرہ تھا، اس لئے  ان  سے گیٹ ہی پر میمورنڈم طلب کیا گیا۔ اس وقت انہوںنے گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے لاٹھی چارج کے الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK