Inquilab Logo

غیر ملکی جماعتیوں پر ویزا کی خلاف ورزی کا الزام خارج

Updated: November 23, 2020, 8:39 AM IST | Mumtaz Alam Rizvi | New Delhi

غیر ملکی جماعتیوں پر فارینرس ایکٹ ۱۴؍ بی کی خلاف ورزی کا الزام اب سیشن کورٹ نے بھی خارج کر دیا ہے جس سے جہاں ایک طرف دہلی پولیس کو دھچکا لگا ہے وہیں

Visa - Pic : INN
ویزا ۔ تصویر : آئی این این

غیر ملکی جماعتیوں پر فارینرس ایکٹ ۱۴؍ بی  کی خلاف ورزی کا الزام اب سیشن کورٹ نے بھی خارج کر دیا ہے جس سے جہاں ایک طرف دہلی پولیس کو دھچکا لگا ہے وہیں تبلیغی جماعت اور مقدمہ کی شروع سے پیروی کرنے والی جماعت جمعیۃ علماء ہند کو بڑی راحت ملی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے اتر پردیش ، بہار سمیت دیگر ریاستوں کی متعلقہ عدالتوں کو حکم دیا ہے کہ وہ غیر ملکی تبلیغی جماعتیوں کے مقدمات کو ایک ہفتہ کے اندر اندر فیصل کریں ۔
 واضح رہے کہ تبلیغی جماعت کا یہ معاملہ  اپریل سے چل رہا ہے ۔ دہلی میں قریب ایک ہزار غیر ملکی جماعتی تھے جن پر فارینرس ایکٹ کی دفعہ ۱۴؍ بی کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔اسی طرح پورے ملک میں غیر ملکی تبلیغی جماعتیوں پر مقدمات درج کیے گئے تھے ۔ملک کی تقریباً سبھی عدالتوں نے فارنر ایکٹ سے سبھی کو بری کر دیا تھا  اور اپنے فیصلے میں واضح طور پر لکھا تھا کہ ان لوگوں نے ویزا قانون کی خلاف ورزی نہیں کی ۔دہلی میں ۴۴؍ غیر ملکی شہریوں کو چھوڑ کر باقی سب نے اپنے مقدمات فیصل کرالیے تھے ۔ سب نے پانچ سے دس ہزار روپے کا جرمانہ بھی ادا کر دیا تھا تاہم ۴۴؍ فریقین نے جرمانہ ادا نہ کرکے خود کو بے گناہ ثابت کرنے کی ٹھانی تھی اور آرٹیکل ۳۲؍ کے تحت سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ ان ۴۴؍ میں سے ۸؍ وہ تھے جنھیں عدالت نے خود ہی یہ کہتے ہوئے بری کردیا تھا کہ ان کے نام تبلیغی جماعت کے رجسٹر میں درج نہیں ہیں تو ان پر کوئی مقدمہ ہی نہیں بنتا ۔ اس طرح کل ۳۶؍ غیر ملکی شہری باقی تھے جن کیخلاف دہلی پولیس نے ساکیت سیشن کورٹ میں عرضی داخل کی لیکن عدالت نے اسے ماننے سے انکار کردیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK