Inquilab Logo

بہار کے سیلاب متاثرہ اضلاع میں متبادل طبی خدمات کا نظم کیا جائے گا

Updated: June 24, 2022, 8:50 AM IST | patna

وزیر صحت منگل پانڈے نے کہا :ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظرعام طور پر متاثر ہونےو الے اضلاء میں طبی خدمات کو بہتر طورپر چلانے کی کوشش کی جائے گی

Bihar Health Minister Mangal Pandey
بہار کے وزیرصحت منگل پانڈے

بہار کے وزیر صحت منگل پانڈے نےجمعرات کہاکہ ریاست میں ممکنہ سیلاب کے خطرات کے پیش نظر نشان زد اضلا ع میں طبی خدمات کو بہترطریقےسےچلانے کیلئے متبادل انتظامات کئے جارہے ہیں۔پانڈے نے جمعرات کو یہاں کہاکہ ممکنہ سیلاب متاثرہ علاقوں کے ایسے طبی مراکز کو نشان زد کیاجارہاہے ، جو ہر سال سیلاب کی تباہی کی وجہ سے متاثرہوتے رہتے ہیں ۔ ایسے طبی مراکز کیلئے متبادل ، محفوظ اور مناسب مقام قبل سے نشان زد کئے گئے ہیں۔اس سے ان مراکز پر بلاتعطل طبی خدمات فراہم ہوسکیںگے۔اور متاثرہ علاقوںکے لوگ طبی خدمات کا مکمل فائدہ لے سکیںگے ۔وزیرنےکہاکہ متاثرہ علاقوں میں ان باتوں کا خیال رکھا جائے گاکہ جہاں حاملہ خواتین جن کی ڈیلیوری کا امکان سیلاب کے دوران ہے ، نوزائیدہ بچوں،جنہیں خصوصی دیکھ بھال کی ضرورت ہے ، ویسے افرادکی قبل سے فہرست تیار کرلی گئی ہے ۔ معذور اور سنگین طور سے بیمار ایسے مریض جنہیں طبی مراکز میں ریفرل کی ضرورت ہے۔ساتھ ہی ایسے علاقے جہاں وباءکا خدشہ ہو، ان مقامات پر آشا کارکنان اور اے این ایم کے ذریعہ تفصیلی سروے کرایاجارہاہے ۔ ان علاقوں کے پرائمری ہیلتھ مراکز اور طبی ذیلی مراکز پر ضروری دواؤںکی مکمل مقدار میں دستیابی کرائی جارہی ہے ۔
 پانڈےنےکہاکہ طبی خدمات کو منظم کرنے کیلئے سیلاب متاثرہ علاقوں کے حالات کا جائزہ لیکر ضرورت کے مطابق موبائل میڈیکل ٹیم اور طبی کیمپ کی تشکیل کی جائےگی۔ان میڈیکل ٹیموں میں ڈاکٹر ، نرس، اے این ایم اور دیگر پارا میڈیکل اسٹاف شامل رہیںگے ۔ موبائل میڈیکل ٹیم ، آفات مینجمنٹ محکمہ اور این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کے کوآرڈینیشن سے کشتیوں کی مدد سے دور دراز علاقوں کا دورہ کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ سیلاب میں طبی کاموںکیلئے ڈیڈیکٹیڈ بوٹ کا نظم کیا گیا ہے ۔
 وزیرنےکہاکہ سیلاب سے قبل نشان زد کی گئی حاملہ خواتین ، دودھ پلانے والی مائیں ، سنگین بیماریوں سے متاثر افراد اور معذور طبقات کا این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کے تعاون سے خیال رکھاجائے گا۔ اس دوران محفوظ ڈیلیوری کے لئے حامل خواتین کی قبل سےتیار فہرست کے مطابق ڈیلیوری کی ممکنہ تاریخ کو ادارہ جاتی ڈیلیوری میڈیکل ٹیم کی نگرانی میں کرائی جائےگی۔ساتھ ہی ڈیلیوری کے مسائل سے بچنے کیلئے ضروری طبی سہولیات بھی فراہم کرائی جائیںگی ۔ پانڈے نے کہاکہ سیلاب کے دوران راحتی کیمپوں میں دیگر انتظامات کے ساتھ عارضی زچگی مرکز کے لئے مقام اور حسب ضرورت امدادی مرکز قائم ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سیلاب کا پانی کم ہونےاور آبی جماؤ کےبعدملیریا ، ڈینگو کے علاوہ کالا زار وغیرہ کی روک تھام کیلئے ضروری ادویہ اور بلچنگ پاؤڈر اور چونا کا چھڑکاؤ کیاجائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK