Inquilab Logo

پندرہ سو ۵۱؍ فٹ لمبے ترنگے کے ساتھ بیداری پھیلانے کیلئے انوکھی ریلی

Updated: January 28, 2020, 2:00 PM IST | Kazim Shaikh | Vikhroli

یوم جمہوریہ کے موقع پر ایسٹرن ایکسپریس ہائی وے پر پندرہ سو اکیاون (۱۵۵۱) فٹ لمبے ترنگے کے ساتھ’ فوڈ اینڈ ڈرگس سیفٹی‘ کے عنوان سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا۔

وکھرولی میں انوکھی ریلی ۔ تصویر : انقلاب
وکھرولی میں انوکھی ریلی ۔ تصویر : انقلاب

وکھرولی : یوم جمہوریہ کے موقع پر ایسٹرن ایکسپریس ہائی وے پر  پندرہ سو اکیاون(۱۵۵۱) فٹ لمبے ترنگے کے ساتھ’ فوڈ اینڈ ڈرگس سیفٹی‘  کے عنوان سے  ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا۔ـ اس انوکھے  ترنگہ  مارچ کے اندر چارلی چپلین ثانی  کی شکل میں اداکار  راجن کمار شامل تھےجنہوں نے کافی دیر تک اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ 
  اس ریلی کےذریعہ فوڈ اینڈ ڈرگس سیفٹی کیلئے عوام میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ۔ ہندوستان میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا مارچ تھا اور اسے بے حد پسند کیا گیا ۔  
 فوڈ اینڈ ڈرگس کنزیومر ویلفیئر کمیٹی اور رادھے پریوار ، گاندھی نگر اور کملا بائی ایجو کیشنل اینڈ چیری ٹیبل ٹرسٹ کی مدد سے گھاٹکوپر ایسٹرن ایکسپریس ہائی وے   پر اس  ترنگہ ریلی  کا انعقاد کیاگیا ۔  
   اس ریلی کا مقصد لوگوں کے اندر فوڈ سیفٹی اور کھانے کے متعلق بیداری پیدا کرنا تھا  ۔اس ریلی میں آدیواسی آرٹسٹ نے فوک ڈانس بھی پیش کیا۔  ہندوستان میں یہ پہلی بار ہوا ہے جب فوڈ سیفٹی بیداری ریلی اتنے بڑے پیمانے پر نکالی گئی۔ فوڈ اینڈ ڈرگس کنزیومر ویلفیئر کمیٹی کے نیشنل پریسیڈنٹ سدھیر وی مورے کی محنت سے یہ ریلی نکالی گئی ۔ انہوںنے کہا کہ اس طرح کی ریلی کا مقصد لوگوں میں کھانے پینے کے تعلق سے بیداری پیدا کرنی تھی۔اس کے ساتھ ساتھ یہ بتانا تھا کہ عوام  ملاوٹی چیزوں سے ہوشیار رہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK