Inquilab Logo

امیزون کے بانی جیف بیزوس موسمیاتی تبدیلی پر ایک کروڑ ڈالر خرچ کریں گے

Updated: February 19, 2020, 2:31 PM IST | Agency | Moscow

دنیا کی سب سے بڑی ای کامرس کمپنیوں میں سے ایک امیزون کے بانی اور دنیا کے سب سے دولت مند شخص جیف بیزوس نے موسمیاتی تبدیلی کو روکنے کے لئے ایک کروڑ ڈالرس خرچ کرنے کا منصوبہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک نیا فنڈ لانچ کریں گے اور اس منصوبے کے لئے ایک کروڑ ڈالر خرچ کریں گے۔

جیف بزوس ۔ تصویر : آئی این این
جیف بزوس ۔ تصویر : آئی این این

 ماسکو : دنیا کی سب سے بڑی ای کامرس کمپنیوں میں سے ایک امیزون کے بانی اور دنیا کے سب سے دولت مند شخص  جیف  بیزوس نے موسمیاتی تبدیلی کو روکنے کے لئے ایک کروڑ ڈالرس خرچ کرنے کا منصوبہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک نیا فنڈ لانچ کریں گے اور اس منصوبے کے لئے ایک کروڑ ڈالر خرچ کریں گے۔ جیف بیزوس  نے سوشل میڈیا پر کہا کہ’’مجھے ’ بیزوس  ارتھ فنڈ‘ کو شروع کرنے کا اعلان کرنے میں خوشی ہو رہی ہے۔ موسمیاتی تبدیلی ہماری دنیا کے لئے سب سے بڑی مصیبت ہے۔ میں اس طریقے سے ماحولیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات سے لڑنے کے نئے طریقوں کا پتہ لگانے کے لئے دوسروں کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہوں۔ یہ عالمی پیش رفت سائنسدانوں، سماجی کارکنوں، غیر سرکاری تنظیموں کو فنڈ دے گی، اس سے کوئی بھی کوشش جو دنیا کو محفوظ کرنے میں مدد کرنے کے لئے کی جائے گی  اسے حقیقت کا روپ دینے کے اقدامات کئے جائیں گے۔‘‘  انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم زمین کو بچا سکتے ہیں۔ میں اس کے لئے ایک کروڑ ڈالر خرچ کرنے کے لئے مصروف عمل ہوں اور اس کی شروعات موسم گرما میں کروں گا۔ زمین ایک ایسی چیز ہے جو ہم سب کے لئے ایک جیسی ہے، اسے ایک ساتھ محفوظ رکھیں۔‘‘ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ہی جیف بیزوس نے امریکہ کا سب سے مہنگا مکان خریدا ہے جسے کچھ رپورٹس میںدنیا کا بھی سب سے مہنگا مکان قرار دیا جارہا ہے ۔ان کے اس فیصلے کے بعد ان پر کافی تنقیدیں بھی ہوئیں کہ وہ  اپنے عیش و آرام کیلئے پیسہ پانی کی طرح بہارہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK