Inquilab Logo

ملک کے۳۰۰؍شہروں میں امیزون کی پینٹری سروس کا آغاز

Updated: July 01, 2020, 10:26 AM IST | Agency | New Delhi

میٹرو شہروں میں دستیاب یہ سروس اب ملک کے چھوٹے شہروں میں بھی دستیاب ہو گی ، روزگار کے مواقع بڑھنے کی امید

Amazon - Pic : INN
امیزون ۔ تصویر : آئی این این

امیزون  نے منگل کو اپنی   `امیزون  پینٹری سروس کو توسیع دینے کا اعلان کیا ہے جس سے ملک کے چھوٹے شہروں کے لوگوں کو بھی فائدہ ملنےکی امید ہے۔ کمپنی کے اعلان کے مطابق امیزون کی پینٹری سروس اب  ملک بھر کے۳۰۰؍ سے زیادہ شہروں میں دستیاب ہے۔ الہ آباد، امریلی ، بریلی، بیتول، بھوپال، بوندی، بھنڈارا ، چورو، دیوگڑھ، گونڈہ، جموں، جھانسی، کٹھوعہ، کوزیکوڈ، مالدہ، مراد آباد ، نینی تال، پٹھان کوٹ، شملہ اور بنارس سمیت دیگر شہروں میں صارفین گھر  بیٹھے آسانی سے امیزون پینٹری سروس کے ذریعے راشن خرید سکتے ہیں۔
  کمپنی کی جانب سے کی جانے والی اس توسیع پر گفتگو کرتے ہوئے  امیزون انڈیا کے کٹیگری مینجمنٹ کے ڈائریکٹر  سوربھ سریواستو نے کہا کہ ’’امیزون میں ہم اپنے صارفین کے لئے `سب کچھ اور `سب روز ` کا بازار بننے کے لئے پرعزم ہیں۔ اس توسیع کے ساتھ  اب ۳۰۰؍ سے زائد شہروں اور قصبوں میں صارفین اپنے گھر پر  راشن کی محفوظ ڈلیوری لے سکتے ہیں۔ ‘‘
 واضح رہے کہ امیزون کی جانب سے اپنی سروس ۳۰۰؍ شہروں تک توسیع دینے کا فیصلہ ریلائنس ریٹیل کی جانب سے کئی شہروں میں خدمات شروع کرنے کے بعد کیا ہے تاکہ ریلائنس سے مقابلہ کیا جاسکے۔ ریلائنس نے جیو پلیٹ فارم کے ذریعے کئی چھوٹے چھوٹے شہروں میں اپنی گرفت مضبوط بنالی ہے اور اب امیزون اس سے مقابلہ کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK