Inquilab Logo

ماسک کا ایکسپورٹ بند کرنے کا مطالبہ

Updated: March 03, 2020, 12:00 PM IST | Staff Reporter | Vidhan Bhavan

رکن اسمبلی امین پٹیل نے اسمبلی میں مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس سے تحفظ کیلئے استعمال ہونے والے ماسک کا ایکسپورٹ بند کیا جائے تاکہ اگر ریاست اور ملک میں ضرورت پڑے تواس کی قلت نہ ہو۔

 امین پٹیل ۔ تصویر : ٹویٹر امین پٹیل
امین پٹیل ۔ تصویر : ٹویٹر امین پٹیل

ودھان بھون : رکن اسمبلی امین پٹیل نے اسمبلی میں مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس سے تحفظ کیلئے استعمال ہونے والے ماسک کا ایکسپورٹ بند کیا جائے  تاکہ اگر ریاست اور ملک میں ضرورت پڑے تواس کی قلت نہ ہو۔  انہوں  نے کہا کہ ’’ کورونا سے متاثرہ ممالک کی تعداد ۱۲؍ سے بڑھ کر ۶۱؍ ہو چکی ہے۔ اس لئے میرا یہ مطالبہ ہے کہ کورونا وائرس ماسک کا ایکسپورٹ بند کیا جائے۔ممبئی انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر متاثرہ ممالک سے آنے والےشہریوں کی جو جانچ کی جارہی ہے وہ اطمینان بخش نہیں ہے اسے مزیدبہتر بنانا چاہئے اوروزیر صحت کی صدارت میں ایک ٹیم کو ممبئی ایئر پورٹ کا جائزہ لینا چاہئے۔ معمر افراد کو یہ وائرس تیزی سے متاثر کرتاہے اس لئے میری وزیر صحت سے درخواست ہے ان افراد کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جائے۔و زیر صحت کو ہر ہفتہ کورونا سے تحفظ کی تیاریوں کے تعلق سے معلومات اجلاس کو دینا چاہئے۔اسی دوران وزیر صحت راجیش ٹوپےنے کہاکہ ’’ ریاست  میں کورونا کا اب تک ایک بھی معاملہ نہیں ملا ہے البتہ ۷؍ افراد کو ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیاہے۔‘‘ انہوں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ  افواہوں پرتوجہ نہ دیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK