Inquilab Logo

امیت ٹھاکرے نے لوکل ٹرین سے ڈومبیولی کا سفر کیا!

Updated: October 02, 2021, 8:41 AM IST | Ajaz Abdul ghani | Mumbai

ایم این ایس کے یوتھ لیڈر میونسپل انتخابات کے سلسلے میں۲؍روزہ دورے پر ہیں،خستہ حال سڑکوں کیلئے شیو سینا پر تنقید

Amit Thackeray (left), son of MNS chief Raj Thackeray, on the way to Dombivali by local train.Picture:Inquilab
ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے کے بیٹے امیت ٹھاکرے(بائیں)لوکل ٹرین سے ڈومبیولی جاتے ہوئے۔ تصویر انقلاب

مہاراشٹر نو نر مان سینا(ایم این ایس) کے یو تھ لیڈراور راج ٹھا کر ے کے بیٹے امیت ٹھا کر ے کلیان اور ڈومبیولی کے ۲؍ روزہ دورے کیلئے ممبئی سے بذریعہ لوکل ٹرین ڈومبیولی ریلوے اسٹیشن پہنچے۔ لوکل ٹرین سے آنے کا سبب بیان کرتے ہوئے امیت ٹھا کرے نے کہا کہ ممبئی سے ڈومبیولی تک سڑ کوں کا کافی بُرا حال ہے ۔ سڑ کوں پر پڑ ے گڑ ھوں کی وجہ سے ٹریفک نظام پوری طر ح سے درہم بر ہم ہو چکا ہے اور منٹوں کا فاصلہ گھنٹوں میں طے ہورہا ہے اس لئے ڈومبیولی آنے کیلئے مَیں نے دادر ریلوے اسٹیشن سے فاسٹ لوکل پکڑی۔ 
     ۲۰۲۲ء کے اوائل میں ہو نے والے کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن( کے ڈی ایم سی) انتخابات کی تیاری کے سلسلہ میں امیت ٹھاکرے جمعہ کی دوپہر ڈومبیولی پہنچے۔ اس موقع پر انہوں نے کے ڈی ایم سی میں گزشتہ ۲۵؍ سال سے بر سر اقتدار شیو سینا پر سخت تنقید کر تے ہوئے کہا کہ خستہ حال سڑ کوں کی وجہ سے کلیان اور ڈومبیولی پہنچنے کیلئے۳؍ گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگ رہا ہے۔ شہری سڑ کوں کی دگر گوں حالت دیکھ رہے ہیں اور آنے والے میونسپل کارپوریشن انتخابات میں یقیناً  اس کا جواب دیں گے۔ ایک پارٹی گزشتہ ۲۵؍ سال سے کے ڈی ایم سی پر حکومت کررہی ہے لیکن اچھے راستے تک شہر یوں کو میسر نہیں  ہیں۔ 
 انہوں نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے کہا کہ آپ ناسک کی سڑ کیں دیکھ سکتے ہیں ۔ مانسون کے دوران ناسک کی سڑ کوں پر کہیں گڑھے نظر نہیں آتے ، یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے ۔ ہماری حکومت نے محض ۵؍ سال میں ناسک کی سڑ کوں کی حالت بدل کر رکھ دی ہے۔  یہاںٹھیکیداروں سے سانٹھ گانٹھ کی وجہ سے شہریوں کو اچھی سڑ کیں نہیں مل رہی ہیں۔ ناسک میں راج ٹھا کرے نے اپنی نگرانی میں سڑ کیں تیار کروائی تھیں جس کی وجہ سے گڑھے نظر نہیں آتے ہیں، ایسا کے ڈی ایم سی میں کیوں نہیں ہو تا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK