Inquilab Logo

زرعی قوانین کے خلاف حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی: امرندر

Updated: September 29, 2020, 5:09 PM IST | Agency | Chandigarh

 پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے کسان یونینوں کو یقین دلایا ہے کہ ان کی حکومت سیاہ زرعی قوانین اور ان کے خلاف ڈٹے کسانوں کی مکمل حمایت کرے گی اور اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے سمیت ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ کیپٹن سنگھ آج کسان تنظیموں کے نمائندوں سے اس معاملہ پر ان کے خیالات معلوم کرنے کے لئے بلائی گئی میٹنگ کی صدارت کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت قوانین ماہرین کی ٹیم کے ساتھ اس معاملہ پر سنجیدگی سے غور کرے گی اور آئندہ کئے جانے والے اقدامات کو حتمی شکل دے گی، جن میں ان زرعی قوانین کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنا شامل ہوگا۔

Captain Amrindar Singh - PIC : PTI
کیپٹن امرندر سنگھ ۔ تصویر : پی ٹی آئی

 پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے کسان یونینوں کو یقین دلایا ہے کہ ان کی حکومت سیاہ زرعی قوانین اور ان کے خلاف ڈٹے کسانوں کی مکمل حمایت کرے گی اور اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے سمیت ہر ممکن اقدامات کرے گی۔
کیپٹن سنگھ آج کسان تنظیموں کے نمائندوں سے اس معاملہ پر ان کے خیالات معلوم کرنے کے لئے بلائی گئی میٹنگ کی صدارت کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت قوانین ماہرین کی ٹیم کے ساتھ اس معاملہ پر سنجیدگی سے غور کرے گی اور آئندہ کئے جانے والے اقدامات کو حتمی شکل دے گی، جن میں ان زرعی قوانین کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنا شامل ہوگا۔
اس موقع پر کسانوں کے نمائندوں کے علاوہ کانگریس کے جنرل سکریٹری اور پنجاب امور کے انچار ہریش راوت سمیت کابینی وزیر سکھجندر سنگھ رندھاوا، گرپریت سنگھ کانگڑ، بھارت بھوشن آشو، پنجاب ریاستی کانگریس کمیٹی کے پردھان سنیل جاکھڑ اور ایڈوکیٹ جنرل اتل نند ا بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ اگر قوانین کے ماہرین کی یہ صلاح ہوتی ہے کہ مرکزی قوانین کا مقابلہ کرنے کے لئے صوبائی قوانین میں ترمیم کی جائے، تو ایسا کرنے کے لئے فوری طورپر اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے گا۔

punjab Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK