Inquilab Logo

عالم اسلام کی اہم شخصیت اوریو اےای کے صدر شیخ خلیفہ بن زایدالنہیان کا انتقال

Updated: May 14, 2022, 2:19 PM IST | Agency | Dubai

متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمراں شیخ خلیفہ بن زاید النہیان جمعہ کو انتقال کر گئے

Sheikh Khalifa bin Zayed Al Nahyan has been presiding over the UAE since 2004.Picture:INN
 ء۲۰۰۴ء سے شیخ خلیفہ بن زاید النہیان یواے ای کی صدارت سنبھال رہے تھے ۔ تصویر: آئی این این

 متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمراں شیخ خلیفہ بن زاید النہیان جمعہ کو انتقال کر گئے۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے رپورٹ صدارتی امور کی وزارت نے شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے انتقال کی تصدیق کی اور متحدہ عرب امارات، عرب اور اسلامی قوم اور دنیا کے لوگوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ شیخ خلیفہ بن زاید النہیان۳؍ نومبر۲۰۰۴ء سے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمراں کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔  رپورٹس کے مطابق صدارتی امور کی وزارت نے شیخ خلیفہ کے انتقال پر ملک بھر میں ۴۰؍ روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ سوگ کا سلسلہ جمعہ  سے ہی  شروع ہوگیا۔  دبئی میڈیا دفتر کے ایک وضاحتی بیان میں بتایا گیا ہے کہ نجی اور سرکاری شعبوں میں ۳؍ دن کے لئے  ہر قسم کا کام بند رہے گا۔  زاید النہیان نے ۲۰۰۴ء میں جب متحدہ عرب امارات کا اقتدار سنبھالا تھا تو  اس وقت وہاں معاشی حالات بہتر نہیں تھے لیکن انہوں نے اپنے تدبر اور حکمت  سے یو اے ای کو نہ صرف دنیا کی  اہم معاشی قوت بنانے کا کام کیا بلکہ تیل کی فروخت کو مزید بہتر بنانے اور عالمی امور میں یو اے ای کی شناخت قائم کرنے کے لئے کئی اصلاحات کیں۔ انہوں نے ملک میں  جو انفرا اسٹرکچر  ڈیولپمنٹ کیا اس سے وہاں کے عوام کا معیار زندگی بہتر ہو گیا اور آج یو اے ای کے متعدد شہر جیسے دبئی اور ابو ظہبی  دنیا کے ۱۰؍ بہترین شہروں میں شمار ہوتے ہیں۔ ملک میں کاروباری سرگرمیاں تیزی سے بڑھی ہیں۔ یہاں کے لوگوں کا طرز زندگی گزشتہ ۲۰؍  سال میں جتنا بہترین ہوا ہے اس کا پورا کریڈٹ زاید النہیان کو جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK