Inquilab Logo

اندھیری اور ملنڈ کووڈ۱۹؍کےنئے ہاٹ اسپاٹ

Updated: March 08, 2021, 6:15 AM IST | Saadat Khan | Mumbai

کے ویسٹ وارڈ کے علاقے ولے پارلے ،ا ندھیری اور جوگیشوری میں کوروناکے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ،شہری انتظامیہ کی ان علاقوں پرخصوصی توجہ

Vaccination Center - Pic : Sameer M
ملنڈکا جمبوکووڈسینٹر جہاں کورونا سے تحفظ کیلئے ٹیکہ کاری جاری ہے۔ (تصویر: سمیرمارکنڈے

ممبئی شہرو مضافات میں گزشتہ ایک ہفتے سےکوروناوائرس کے مریضوںمیں متواتر اضافہ ہورہاہے جس سے شہریوں میں تشو یش پائی جارہی ہے۔ مغربی اور مشرقی مضافاتی علاقوںمیں کچھ وارڈ ایسے ہیں جن میں روزانہ کوروناوائرس کے تقریباً ۵۰؍مریض پائے جارہےہیں۔ ان دنوں کے ویسٹ وارڈ  کےعلاقے  ولے پارلے ،ا ندھیری اور جوگیشوری میں کووڈ۱۹؍ کے مریضوں کی تعداد میں ہونے والے اضافہ نےشہری انتظامیہ کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ان علاقوں میں روزانہ کوروناوائرس کے کم وبیش ۱۰۰؍مریض پائے جارہے ہیں۔ا س کے علاوہ ملنڈبھی کووڈ۱۹؍ کا ہاٹ اسپاٹ بن گیا ہے۔ مضافات کے علاوہ شہری علاقوں میں بھی کوروناوائر س کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جس سے بی ایم سی فکرمند ہے۔
  ۲۶؍فروری تا ۴؍مارچ کے درمیان شہرو مضافات میں کوروناوائر س  کے۶؍ہزار ۹۹۹؍  مریض پائے گئے  جن میں سےکے ویسٹ وارڈ میں ۶۱۹؍مریض  تھے۔ اعداد و شمار کی بنیاد پر  کے ویسٹ وارڈ کے علاقوں میں شہر کے ۱۰؍ فیصد کورونا  مریض زیر علاج ہیں جس کی وجہ سے ان علاقوں کو کووڈ۱۹؍ کا ہاٹ اسپاٹ قرار دیاجارہا ہے۔گزشتہ ہفتے کے ویسٹ وارڈ میں روزانہ کوروناوائرس کے اوسطاً ۹۰؍ مریض پائے گئے  تھے۔ اسی مدت میں ایک بلڈ نگ میں پانچ یا اس سے زیادہ کورونا  کے مریض پائے جانے کے معاملے میں  بھی ۱۴؍ سے ۲۸؍ بلڈنگوں کااضافہ درج کیاگیاہے۔ انہی  ایام میں اندھیری مغرب میں واقع رادھا کرشنا ریسٹورنٹ کے ۱۰؍ اسٹاف ممبر کوروناوائرس سے متاثر پائے گئے۔ 
 کے ویسٹ کے علاوہ ٹی وارڈکے علاقے  ملنڈ میں بھی گزشتہ ہفتے کے اعداد وشمار کےمطابق کوروناوائرس کے ۴۲۸؍ مریض ملے تھے۔ یہاںبھی روزانہ اوسطاً ۶۰؍ مریض پائے گئےہیں۔ 
 کے ویسٹ وارڈ کے علاقے اندھیری سے متصل جوگیشوری اور ولے پارلےمشرق میں بھی ۴۰۱؍ مریض ملےہیں جبکہ شہر کے دیگر وارڈوں میں کوروناوائر س کے  ۴۰۰؍ کیس درج کئے گئے ہیں۔    
 ایچ ویسٹ وارڈ کے باندرہ،کھار اور سانتاکروز  مغرب میں  ۳۷۲؍ مریض پائے گئے ہیں۔ 
 کے ویسٹ وارڈ کے اسسٹنٹ میونسپل کمشنر وشواس موٹے سے اس بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی گئی مگر انہوںنے فون  ریسیونہیں کیا۔ 
 کوروناوائرس کےمریضوں کی موجودہ صورت حال اور تعداد وغیرہ سے متعلق معلومات حاصل کرنےکیلئے  میڈیکل ا یجوکیشن اینڈ ریسرچ  کے ڈائریکٹرڈاکٹر ٹی پی لہانے سے ان کے موبائل فون پر رابطہ قائم کرنےکی کوشش کی گئی مگر انہوں نے بھی فون ریسیونہیں کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK