Inquilab Logo

ایچ ایس سی اور ایس ایس سی کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان

Updated: January 22, 2021, 11:19 AM IST | Saadat Khan | Mumbai

ورشا گائیکواڈنے بتایا: ایچ ایس سی کے امتحان۲۳؍اپریل تا ۲۹؍مئی اور ایس ایس سی کے امتحان ۲۹؍اپریل تا ۳۱؍مئی منعقدکئےجائیں گے

Varsha Gaikwad
ورشا گائیکواڑ

ایس ایس سی اور ایچ ایس سی بورڈ امتحانات ۲۰۲۱ء کی تاریخوںکا اعلان کردیا گیاہے۔ یہ امتحان تحریری طورپر منعقد کئے جائیں گے۔ایچ ایس سی امتحان ۲۳؍اپریل تا ۲۹؍ مئی ۲۰۲۱ءاور ایس ایس سی امتحان ۲۹؍اپریل تا ۳۱؍مئی ۲۰۲۱ء کے درمیان منعقدکئے جائیں گے۔وزیر تعلیم ورشاگائیکواڈ نے یہ اعلان کیاہے۔ 
 کووڈ ۱۹؍ کی وجہ سے دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات امسال تاخیر سے منعقد کئے جائیںگے۔ عموماً ہر سال فروری اور مارچ کےمہینےمیں یہ امتحانات منعقدکئے جاتےہیں۔ 
 واضح رہےکہ ممبئی اورتھانےکےعلاوہ ریاست کے تمام اضلاع میں ۹؍ویں تا ۱۲؍ویں جماعت کے اسکول وکالج جاری ہیں۔لاک ڈائون کے دوران آن لائن پڑھائی جاری تھی۔ کوروناوائرس کی وجہ سےگزشتہ ۹؍مہینے سے اسکول بند ہیں جس کی وجہ سے تعلیم کا بڑا نقصان ہواہے۔بارہویں اور دسویں جماعت کے رزلٹ بالترتیب جولائی اور اگست کےپہلےہفتہ میں متوقع ہیں۔اس ضمن میں منعقدہ پریس کانفرنس میں وزیر تعلیم ورشاگائیکواڈ نے کہاکہ ’’کوروناوائرس کے دوران جو طلبہ اسکول سے دورہوئے ہیںانہیں اسکولوں سےجوڑنےکیلئے خصوصی مہم چلائی جائے گی۔ ‘‘اس موقع پر ایجوکیشن چیف سیکریٹری ونندنا کرشنا ، مہاراشٹر اسٹیٹ سیکنڈری اینڈ ہائیرسیکنڈری ایجوکیشن بورڈکےصدر دینکر پاٹل اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر دینکر ٹیمکر موجودتھے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK