Inquilab Logo

آج ٹرمپ کے سنچری ڈیل منصوبے کا اعلان متوقع

Updated: January 28, 2020, 10:57 AM IST | Agency | Washington

امر یکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے قضیہ فلسطین کے معاملے میں ان کے مجوزہ امن منصوبے( سنیچری کی ڈیل) کا اعلان متوقع ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور ٹرمپ منگل کو مقامی وقت کے مطابق شام ۵؍ بجے اس کی تفصیلات دنیا کے سامنے پیش کرسکتے ہیں۔

آج ٹرمپ  کے سنچری  ڈیل منصوبے کا اعلان  متوقع ۔ تصویر : آئی این این
آج ٹرمپ کے سنچری ڈیل منصوبے کا اعلان متوقع ۔ تصویر : آئی این این

  واشنگٹن : امر یکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ  کی جانب سے  قضیہ فلسطین   کے معاملے میں ان کے مجوزہ امن منصوبے( سنیچری کی ڈیل) کا اعلان متوقع ہے۔  دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کی  تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور ٹرمپ منگل کو مقامی وقت کے مطابق شام ۵؍ بجے اس کی تفصیلات   دنیا کےسامنے  پیش  کرسکتے ہیں۔  بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق  پیرکو اسرائیل وزیر بنجامن نیتن یاہواور ان کے سیاسی حریف بینی گیٹز ٹرمپ کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کریں گے ۔ اس موقع پر  امریکی  صدر ا نہیں مشرق وسطیٰ کیلئے اپنے مجوزہ منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ تادم تحریر ان اسرائیلی لیڈروں کی ٹرمپ سے ملاقات اور اس  کی تفصیل موصول نہیں ہوسکی ہے۔وہائٹ ہاؤس  کے مطابق   اس منصوبے کی تفصیلات کے بارے میں سخت رازداری برقرار رکھی گئی ہے لیکن مختلف میڈیا اداروں نے اس منصوبے کے  مختلف نکات سامنے آنے کا دعویٰ کرتے ہوئے اسے شائع کیا ہے۔  قابل غور ہے کہ ۲؍ روز قبل ہی ٹرمپ نے اسرائیلی لیڈروں کے امریکہ دورے کے موقع  اس منصوبے  کی تفصیلات سامنے لانے کا اعلان کیا تھا
  واضح رہے کہ ٹرمپ  اقتدار  میں آنے کے بعد سے ہی اسرائیل کو مزید مستحکم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔  واشنگٹن  انتظامیہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے ساتھ شام کے مقبوضہ علاقے وادی گولان   پر اسرائیل کے قبضے کو جائز  قرار دے چکا ہے۔
  ٹرمپ کے منصوبے کے خلاف فلسطینی حکام  کا اوسلو معاہدے سے دستبردار  ہونے کا انتباہ
 فلسطینی حکام نے دھمکی دہے کہ اگر  ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ سے متعلق امن منصوبے کا اعلان کیا تو وہ اوسلو معاہدے کی کلیدی شقوں سے دستبردار ہوجائیں گے۔‘اے ایف پی‘ کے مطابق فلسطینی انتظامیہ کے مذاکراتی امور کے سربراہ صائب اراکات نے کہا کہ اگر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے امن منصوبے کا اعلان کیا تو فلسطین لبریشن آرگنائزیشن اوسلو کے `عبوری معاہدے سے دستبردار ہونے کا مکمل حق رکھتی ہے۔ ` ٹرمپ کا اقدام فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے  غاصبانہ قبضے کو مستقل قبضے میں بدل دے گا ۔
 صدی کی ڈیل کا مقابلہ ہمارے  لئے ایک جنگ ہے، پیچھے نہیں ہٹیں گے: اسماعیل ہانیہ
 `حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل  ہانیہ  نے امر یکہ  کےتیار کردہ نام نہاد امن منصوبے کے اعلان سے قبل تمام فلسطینی  طاقتوں کو مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں جمع ہونے کی اپیل کی ہے۔ اسماعیل  ہانیہ نے کہا کہ صدی کی ڈیل کا مقابلہ ہمارے  لئے ایک جنگ ہے اور ہم اس میں کسی بھی صورت میں پیچھے نہیں ہٹیں گے، اس جنگ میں پسپائی حرام ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK