Inquilab Logo

اعظم خان پر ایک اورافتاد،جوہریونیورسٹی کی زمین کو یوگی سرکاراپنی تحویل میں لے گی

Updated: January 18, 2021, 10:08 AM IST | Agency | Lucknow

سماج وادی پارٹی کے قد آور لیڈر اور سابق ریاستی وزیر اعظم خان پر مشکلات کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔ اب تک انہیں مختلف معاملات میں پھنساکر جیل میں بند رکھا گیا ہے اور اب ان کے ڈریم پروجیکٹ مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کی زمین پر بھی قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Azam Khan - Pic : INN
اعظم خان ۔ تصویر : آئی این این

سماج وادی پارٹی کے قد آور لیڈر اور سابق ریاستی وزیر اعظم خان پر مشکلات کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔ اب تک انہیں مختلف معاملات میں پھنساکر جیل میں بند رکھا گیا ہے اور اب ان کے ڈریم پروجیکٹ مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کی زمین پر بھی قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں یوپی حکومت نے اشارہ دے دیا ہے کہ وہ جوہر یونیورسٹی کی ۷۰؍ ہیکڑ سے زیادہ زمین کو اپنی تحویل میں لے گی۔ یہ اشارہ  ایس ڈی ایم کورٹ کی جانب سے حکم جاری ہونے کے بعد دیا گیا جس میں یوپی حکومت کو یونیورسٹی کی زمین تحویل میں لینے کا حکم جاری ہوا ہے۔  کورٹ نے ٹرسٹ کو زمین پر قبضہ کرنے کا قصوروار قرار دیا ہے۔ 
 واضح رہے کہ  یونیورسٹی کو مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ چلاتا ہے ۔ اس کے ہی نام ساری زمینیں ہیں۔ اعظم خان اس کے صدر ہیں۔ ٹرسٹ کے وکیل  نے عدالت میں کہا کہ اعظم خان ٹرسٹ کے صدر ہیں ، جو کہ جیل میں بند ہیں، ان کا بیان درج کرنے کے لئے ایڈوکیٹ کمشنر متعین کر کے سیتا پور جیل بھیجا جائے ۔ عدالت نے وکیل کی بات نہیں مانی ، اس کے خلاف وہ ہائی کورٹ بھی گئے ، لیکن ہائی کورٹ سے راحت نہیں مل سکی ہے ۔ اے ڈی ایم نے سرکاری وکیل کی دلیل سے اتفاق کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا ہے  اور اب یوگی حکومت پوری تیاری کے ساتھ یونیورسٹی پر قبضہ کرنے جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK