Inquilab Logo

کشمیرمیں ایک اورغیر مقامی مزدور کا قتل، محمدعمریز کونامعلوم افراد نےگولی ماردی

Updated: August 13, 2022, 11:38 AM IST | Agency | Srinagar

؍ ۱۹؍ سالہ مقتول کا تعلق بہار سے تھاجو بانڈی پورہ علاقے میں کام کیا کرتا تھا، ریاست میں گزشتہ ۲۶؍ دنوں میں غیر مقامی افراد کا قتل ہو چکا ہے

 There have also been protests against target killing in Kashmir .Picture:INN
کشمیر میں ٹارگیٹ کلنگ کے خلاف احتجاج بھی ہوا ہے ۔ تصویر:آئی این این

جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ  علاقے میں نامعلوم بندوق برداروں نے ایک غیر مقامی مزدور کا گولی مار کر قتل کر دیا ۔   مزدور کا نام محمد عمریز تھا اور وہ بہار کے مدھے پورہ کا رہائشی تھا اور اس کی عمر ۱۹؍ سال تھی۔ یہ واقعہ بانڈی پورہ کے اجس کے مقام پر پیش آیا۔ گولی لگنے کے بعد مزدور کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق غیر مقامی مزدور کے قتل کی وارادات جمعہ کو علی الصباح انجام دی گئی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور حملہ آوروں کی تلاش میں محاصرہ کر کے تلاشی مہم شروع کی گئی۔ مقتول عمریز مزدوری کرنے کیلئے کشمیر آیا ہوا تھا۔ بقیہ تفصیل معلوم کی جا رہی ہیں۔ کشمیر پولیس نے بتایاکہ نصب شب میں انتہا پسندوں نے بانڈی پورہ میں  بہار کے ایک غیر مقامی مزدور محمد عمریز پر گولی باری کی، حادثہ میں مزدور زخمی ہو گیا۔ اسے علاج کیلئے اسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کی موت ہو گئی۔  یاد رہے کہ کشمیر میں غیر مقامی مزدوروں پر ایک ہفتہ کے دوران یہ دوسرا حملہ ہے۔ گزشتہ ہفتہ بہار  ہی  محمد ممتاز کو قتل کر دیا گیا تھا۔انتہا پسندوں  نے پلوامہ ضلع کے گاڈورہ گاؤں میں غیر مقامی مزدور پر دستی بم پھینکا تھا، جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی، جبکہ دیگر دو افراد زخمی ہو گئے تھے۔خیال رہے کہ انتہا پسند تنظیموں نے غیر مقامی افراد کو کشمیر چھوڑ کر چلے جانے کا انتباہ جاری کیا ہوا ہے اور گزشتہ دنوں متعدد غیر مقامی افراد کو قتل کیا گیا تھا۔ ٹارگیٹ کلنگ کے رونما ہونے والے ان واقعات کی وجہ سے سرکاری ملازم اور غیر مقامی مزدوروں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ گزشتہ ۲۶؍ دنوں کے اندر ٹارگیٹ کلنگ کے ۱۰؍ واقعات پیش آئے ہیں جس کے بعد یہاں کے لوگ ہجرت کرنے پر مجبور ہونے لگے تھے۔

kashmir Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK