Inquilab Logo

کشمیرمیں حقوق انسانی کا ہرصورت میں احترام ضروری

Updated: February 17, 2020, 2:47 PM IST | Agency | Islamabad

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو غطریس کا کہنا ہے کہ کشمیر میں حقوق انسانی کا ہرصورت میں احترام کیا جانا چاہئے۔

 انتو نیو غطریس ۔ تصویر : آئی این این
انتو نیو غطریس ۔ تصویر : آئی این این

 اسلام آباد : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو غطریس کا کہنا ہے کہ  کشمیر میں حقوق انسانی کا ہرصورت میں احترام کیا جانا چاہئے۔ اتوار کو سیکریٹری جنرل نے اسلام آباد میں خطاب کرتےہوئےکہا :’’  کشمیر میں  حقوق انسانی کا ہرصورت میں احترام  ضروری ہے، نہ صرف کشمیر بلکہ پوری دنیا میں انسانیت کا اس کا احترام کیا جانا چاہئے ۔ ان کے مطابق انسانی حقوق کمشنر کی ۲؍ رپورٹس میں کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کی مکمل عکاسی ہے۔‘‘
  قبل ازیں انتونیو غطریس سے اسلام آباد میں تارکین وطن کے وفد نے ملاقات کی ، وفد میں افغانستان، تاجکستان اور یمن کے  تارکین وطن شامل تھے ۔ ان کے نمائندوں نے دوران گفتگو انتونیو  غطریس کو پاکستان میں تعلیم، کاروباراور ہنر سے متعلق تجربات سے آگاہ کیا۔ پناہ گزینوں نے سیکریٹری جنرل کو اپنے ممالک میں ظلم و ستم اور تشدد کی روداد بھی سنائیں۔
 انتونیوغطریس نے کہا :’’ پاکستان نے افغان جنگ سے متاثر۴۵؍ لاکھ پناہ گزینوں کو پناہ دی اور ان کیلئے بہترین انتظام کیا، پاکستان کے عوام نے افغان  تارکین وطن کی  مہمان نوازی کی، طویل عرصے تک افغان تارکین  وطن کی میزبانی پرپاکستان کا شکر گزار ہوں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK