Inquilab Logo

شورش زدہ ممالک کورونا وائرس پر توجہ دیں: انتونیو غطریس

Updated: August 30, 2020, 9:58 AM IST | Agency | Geneva

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے دیگر مسائل کو درکنار کرتے ہوئے کورونا سے لڑنے پر زور دیا

Antanio Guterres - PIC : INN
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو غطریس ۔ تصویر : آئی این این

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو غطریس نےکہا ہے کہ شورش زدہ اور تنازعات میں گھرے ممالک کو کوروناوائرس کی روک تھام کی طرف خاص توجہ دینی چاہئے اور اس میدان میں اپنی کوششیں تیز‌کرنی چاہئے۔ غطریس  نے یہ بات ایک ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں کہی۔
 غطریس نے کہا’’ میری تمام  شورش زدہ ممالک سے  اپیل ہے کہ ہم یہ سمجھیں کہ ہمارا ایک ہی دشمن  ہے اور وہ  ہےکورونا وائرس ۔‘‘ انہوں نے کہا’’ ہمیں دیگر  تمام تنازعات کو روکنا ہوگا اور اس (کورونا وائرس)سے لڑنے کی کوششوں پر توجہ دینی  ہوگی ۔‘‘ اس دوران ایک سوال کے جواب میں  اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے یمن کے تعلق سے ریاض معاہدے کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یمن کے بارے میں  مذاکرات جاری ہیں  اوراس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور مذاکرات آخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔‘‘
 انتونیو غطریس نے کہا کہ’’ ہم ریاض معاہدے کےحامی رہے ہیں اور  مجھے امید ہے کہ فریقین مل کر مذاکرات کریں گے اور یمن کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کریں‌ گے۔‘‘ اس  کے علاوہ غطریس نے لیبیا میں جاری محاذ آرائی روکنے، بیرونی مداخلت بند کرنے اور جنگجو فریقین کے درمیان جنگ بندی کے بعد تعمیری اور بامقصد بات چیت کی فوری ضرورت پر زور دیا۔
  واضح رہے کہ لیبیا اور یمن دونوں ہی ممالک  میں خانہ جنگی جاری ہے  اور ایسی صورت میں یہاں کورونا وائرس  پر توجہ دینا مشکل ہو رہا ہے۔ اسی فہرست میں شام کا نام بھی شامل ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK