Inquilab Logo

ریا چکرورتی کی میڈیا ٹرائل کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل

Updated: August 11, 2020, 8:01 AM IST | Nadeem Asran | Mumbai

ممبئی کے بیلارڈ پیئر میںپوچھ تاچھ کے لئے ای ڈی کے دفتر میں حاضر ہونے سے قبل ریا چکرورتی نے سشانت سنگھ خودکشی معاملے میں پیر کو ہی سپریم کورٹ میں ایک اپیل داخل کرتے ہوئے میڈیا ٹرائل چلائے جانے پر پابندی عائد کرنے کی درخواست کی ہے

Riya Chakraborty - Pic : Suresh Karkera
ریا چکرورتی اپنے بھائی کے ساتھ ای ڈی دفتر پہنچی۔(سریش کرکیرا

ممبئی کے بیلارڈ پیئر میںپوچھ تاچھ کے لئے ای ڈی کے دفتر میں حاضر ہونے سے قبل ریا چکرورتی نے سشانت سنگھ خودکشی معاملے میں پیر کو ہی سپریم کورٹ میں ایک اپیل داخل کرتے ہوئے  میڈیا ٹرائل چلائے جانے پر پابندی عائد کرنے کی درخواست کی ہے۔ریا نے سپریم کورٹ میں داخل کردہ تازہ درخواست کے ذریعہ عدالت کو بتایا کہ سشانت سنگھ کی خود کشی معاملہ میں ذرائع ابلاغ اس پر بے بنیاد تہمت لگا رہا ہے ۔اس سلسلہ میں ذرائع ابلاغ گواہ بھی بنا ہوا ہے،کیس کی جانچ بھی خود کررہا ہے اور جرح بھی کررہا ہے۔یہی نہیں خود کشی کی حقیقت سامنے آنے سے قبل ہی ذرائع ابلاغ نے مجھے مجرم بھی قرار دے دیا ہے۔خبر کو سنسنی بنا کر پیش کرتے ہوئے ذرائع ابلاغ نے ان کی ذاتی زندگی میں مداخلت کی ہے اور ان کے بنیادی حقوق کو نقصان  پہنچانے کی کوشش کی ہے جس کی وجہ سے وہ صدمہ سے دوچار ہیں ۔
  ریا  چکرورتی نے داخل کردہ درخواست کے ذریعہ آروشی تلوار کیس کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ مذکورہ بالا کیس میں تمام ملزمین میڈیا کے الزامات اور مجرم قرار دیئے جانے کے باوجود بری ہوگئے تھے۔ریا نے سپریم کورٹ میں داخل کردہ عرضداشت میں یہ بھی کہا ہے کہ ۲؍ ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے تفتیش ان کے دائرے اختیار میں نہ ہونے کے باوجود میرے خلاف کروڑوں روپے کے گھوٹالہ کے تحت کیس درج کیا ہے۔یہی نہیں خود کشی معاملہ ہونے کے باوجود مجھے پر ۲؍ ایجنسیاں ذہنی دباؤ بنانے کی کوشش کررہی ہے۔ اداکارہ کی اپیل کے مطابق بہار میں کیس درج کرنا اور اسے سی بی آئی کے حوالہ کرنا غیر قانونی عمل ہے۔ریا کی داخل کردہ عرضداشت پر ممکنہ طور پر منگل کو سپریم کورٹ میں شنوائی ہوگی ۔
 دوسرے دن بھی پوچھ تاچھ جاری
  سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی معاملہ کے بعد ان کے والد کی جانب سے ریا  چکرورتی اور ان کے اہل خانہ پر  سشانت کے اکاؤنٹ سے ۱۵؍ کروڑ روپے ٹرانسفر کئے جانے اور خود کشی پر آمادہ کرنے کے تحت درج کردہ کیس کی جانچ سی بی آئی کرے گی اس بات کی وضاحت اب تک نہیں ہو سکی ہے ۔  دوسری طرف ممبئی پولیس کے علاوہ اس معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے اداکارہ ریا اور ان کے اہل خانہ سمیت ۶؍ افراد کے خلاف منی لانڈرنگ کے تحت کیس درج کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں جاری پوچھ تاچھ کا دوسرا دور پیر کو بھی جاری رہا اورایک بار پھر ریا اور اس کے بھائی سے کئی گھنٹوں تک ایجنسی نے پوچھ تاچھ کی  ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK