Inquilab Logo

عید الاضحی سادگی سے منانے کی اپیل، قربانی سے متعلق فیصلہ جلد

Updated: July 15, 2020, 9:54 AM IST | Iqbal Ansari / Saeed Ahmed Khan | Mumbai

وزیراعلیٰ  نے مسلم اراکین اسمبلی کے ساتھ صلاح ومشورہ کیا، شہری علاقوں میں منڈی لگانے پر اصرار نہ کرنے کی اپیل  وزیر اعلیٰ  ادھو ٹھاکرے نے  عیدالاضحی کے تعلق سے منگل کو ریاست کے وزراء اور مسلم  اراکین اسمبلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کی۔ اس میٹنگ میں  انہوں نے کوروناوائرس کے پیش نظر امسال علامتی طور پر (سیمبولک) عید الاضحی منانے کی اپیل کی    اور ا س کیلئے علمائے کرام سے بھی مشورہ کرنے کی با ت کہی۔

Praying - Pic : Inquilab
نماز ۔ تصویر : آئی این این

 وزیر اعلیٰ  ادھو ٹھاکرے نے  عیدالاضحی کے تعلق سے منگل کو ریاست کے وزراء اور مسلم  اراکین اسمبلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کی۔ اس میٹنگ میں  انہوں نے کوروناوائرس کے پیش نظر امسال علامتی طور پر (سیمبولک) عید الاضحی منانے کی اپیل کی    اور ا س کیلئے علمائے کرام سے بھی مشورہ کرنے کی با ت کہی۔
 معتبر ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ اودھو ٹھاکرے نے ویڈیو کانفرنسنگ میں کہا  ہےکہ ’’کورونا کی وبا کو دیکھتے ہوئے مسلم علاقوں  میں بکرا منڈی لگانے کی اجازت دینا دشوار ہے ۔ وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے  بھیڑ سے بچنا لازمی ہے۔‘‘
  انہوں نے مزید کہا کہ ’’   علمائے کرام سے  مشورہ کیا جائےگا،قربانی کیلئے  بیرون ِریاست سے جانوروں کو لانے کی اجازت دینا بھی  خطرہ  سے خالی نہیں۔ متعدد ریاستوں نے اپنی سرحدیں بند کر لی ہیں اورگاڑیوں کو لانے   لے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔‘‘
 وزیر اعلیٰ نے کہا کہ’’ممبئی میں کوروناکا گراف مستحکم ہوا ہے ۔ جولائی کے آخر میں کورونا کا اثر کم ہونے کی  شروعات ہوگئی ہے  اور اگست میں اس  کا اثر  مزید کم ہونے کی امید ہے لیکن اگست کے پہلے یا دوسرے ہی دن یہ تہوار (عید الاضحی) آرہا ہے۔ اس لئے کورونا کاگراف کم ہونے پر بھیڑ بھاڑ کی اجازت دی گئی تو یہ گراف پھر بڑھنے کاخطرہ ہے۔   

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK