Inquilab Logo

شب برأت کے موقع پر مسلمانوں سے گھروں پر ہی رہنے کی اپیل

Updated: April 08, 2020, 7:50 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

کووِڈ -۱۹؍ کی وبا کے پیش نظر اکثر قبرستان بند رکھنے کافیصلہ، ٹرسٹیان نے گھر سے ہی ایصال ثواب کی اپیل کی

Nariyal wadi Qabarstan - PIC : Inquilab
ناریل واڑی قبرستان ۔ تصویر : انقلاب

شب برأت کے موقع پر شہر اور مضافات کی مساجد میں عبادت کیلئے اور  قبرستانوں میں مرحومین کے لئے دعائے مغفرت اور ایصال ثواب کیلئے بڑی تعداد میں لوگ حاضر ہوتے تھے لیکن امسال کوروناوائرس   کے سبب ٹرسٹیان مساجد اور قبرستانون کے ذمہ داران  نے عام   مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں رہ کر اپنے رب کو یاد کریں اور مرحومین کے حق میں دعائے مغفرت کریں ۔ مسلمانوں  نے کووِڈ-۱۹؍ کی وبا  کے خاتمے کیلئے خصوصی دعاؤں کی بھی اپیل کی گئی ہے۔اس کے علاوہ شہر و مضافات کے زیادہ ترق قبرستانوں کو شب برأت کے موقع پر بند رکھنے کابھی فیصلہ کیاگیاہے۔ 
 ٹرسٹیان کی جانب سے  یہ پیغام سوشل میڈیا اور وہاٹس ایپ کے ذریعے بھی بھیجا گیا ہے اوربعض قبرستان کے گیٹ کے اندر تختۂ سیاہ پر بھی اسے نمایاں کیا گیا ہے۔  نمائندۂ انقلاب نے اس تعلق سے بڑا قبرستان کمیٹی کے چیئرمین شعیب خطیب، ناریل واڑی قبرستان کے ٹرسٹی محمد سلیم،حاجی علی اور ماہم درگاہ کے ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی، نوپاڑہ باندرہ قبرستان کے ٹرسٹی ضمیر شیخ اور دیونار قبرستان کے ِٹرسٹی عبدالرحمن کریم اللہ شاہ عرف منا سے بات چیت کی تو انہوں نے بتایا کہ شب برأت میں گھروں میں عبادت اور ایصال ثواب کا اہتمام کیا جائے اور خصوصی دعائیں کی جائیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے سبب پولیس اور انتظامیہ کی ہدایات کی رو سے قبرستان جانا منع ہے، شہر میں دفعہ ۱۴۴؍نافذ ہے۔ ویسے بھی اس وبا کا علاج بھیڑبھاڑ سے بچنا اور فاصلہ  برقرار رکھنا ہے  ۔
  ٹرسٹیان کا یہ بھی کہنا ہے کہ  شب برأت کو قبرستان کا گیٹ بند رہے گا اور کسی کو  داخلے کی اجازت نہیں ہوگی ۔  انہوں نے  عوام سے بھی تعاون کی اپیل کی ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK