ایپل نے ایک نیا ایکسسری ،آئی فون پاکٹ متعارف کرایا ہے جس کی قیمت۲۰؍ ہزار روپے سے زیادہ رکھی گئی ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت تنقید کی ہے۔
EPAPER
Updated: November 13, 2025, 10:04 PM IST | New York
ایپل نے ایک نیا ایکسسری ،آئی فون پاکٹ متعارف کرایا ہے جس کی قیمت۲۰؍ ہزار روپے سے زیادہ رکھی گئی ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت تنقید کی ہے۔
ایپل اپنے صارفین کی جیب اور اپنے تئیں دیوانگی کا جائزہ لینے کے لیے ہمیشہ نئے طریقے ڈھونڈتا رہتا ہے۔ اس سلسلے میں ایپل نے جاپانی فیشن ڈیزائنر اِسے مِیاکے، کے ساتھ مل کر ایک بنے ہوئے پاؤچ آئی فون پاکٹ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ایپل کے مطابق یہ ایک کپڑے سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے، اور اس کی قیمت حیرت انگیز طور پر۲۰؍ ہزار ۳۷۹؍ روپے رکھی گئی ہے۔یہ پاکٹ۱۴؍ نومبر سے فروخت کے لیے دستیاب ہوگا اور ابتدائی طور پر فرانس، چین، اٹلی، جاپان، سنگاپور، جنوبی کوریا، برطانیہ اور امریکہ میں ہی ملے گا۔
یہ پاکٹ کراس باڈی ورژن اور شارٹ ورژن اورمختلف رنگوں میں دستیاب ہوگا۔دریں اثناء ہندوستان میں اس کی دستیابی کے بارے میں فی الحال کوئی معلومات نہیں ہیں۔اس غیر منطقی حد تک مہنگے پاکٹ پر انٹرنیٹ صارفین کے ردِ عمل بھی منفرد اور طنزیہ رہے۔مشہور یوٹیوبر ایم کے بی ایچ ڈی نے کہا کہ یہ ایپل کےمداحوں کے لیے ایک لٹمس ٹیسٹ کی مانند ہے۔ دیگر صارفین نے اسے مذاق قرار دیا۔ ایک صارف نے کہا، ’’جب دوسری کمپنیاںاے آئی بنا رہی ہیں، ایپل جرابیں (موزے ) بنا رہا ہے۔‘‘ ایک اور صارف نے کہا، ’’کیا ایپل کےمداح اس کا بھی دفاع کریں گے؟ ایسا لگتا ہے کہ ایپل صرف یہ جانچ رہا ہے کہ اس کے مداح کسی بھی چیز کوجائز ٹھہرانے کیلئے کتنا آگے جا سکتے ہیں۔‘‘
تاہم ایپل کی وی پی مولی اینڈرسن نے کہا کہ ایپل اور اِسے میاکے کا ڈیزائن کا نقطہ نظر یکساں ہے، یہ مصنوعات فطرت کے ساتھ ہے، اور تمام ماڈل اوررنگوں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے، اور کاریگری، اور سادگی کے اصولوں پر قائم ہےاور یہ پاکٹ انہی نظریات کی عکاسی کرتا ہے۔