Inquilab Logo

مارچ مہینےمیں ایپل کمپنی کی جانب سے سستے ۵؍ جی فون متعارف کروا ئے جاسکتے ہیں

Updated: February 08, 2022, 11:31 AM IST | Agency | California

مشہور موبائل کمپنی نے پراجیکٹ پر کام شروع کر دیا ہے ، مختلف سہولیات سے آراستہ کم داموں والے آئی فون بازار میں اتارنے کا ارادہ

Will the average person be able to buy Apple`s 5G phone?.Picture:INN
کیا ایپل کے ۵؍ جی فون کو عام آدی بھی خرید سکے گا؟۔ تصویر: آئی این این

موبائل  بنانے والی مشور کمپنی ایپل نے اپنے صارفین کو کم قیمت میں ۵؍ جی  آئی فون کی فراہم کرنے کی غرض سے اپنے  منصوبے پر کام کرنا شروع کردیا ہے۔اقتصادی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ایپل کمپنی رواں سال مارچ  کی ۸؍ تاریخ کو کم قیمت والا ۵؍ جی  فون اور آئی پیڈ متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے  سستے  ۵؍ جی   فون کا منصوبہ کچھ اس طرح سے ترتیب دیا گیا ہے کہ ایس ای ماڈل کے پرانے سسٹم بھی جدید ٹیکنالوجی کو سپورٹ کریں گے۔  اس حوالے سے مارچ کی ۸؍  تاریخ کو اپ ڈیٹ جاری ہونے کا امکان ہے جس کے بعد ایس ای ماڈل کے فون ۵؍ جی ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرسکیں گے جبکہ اس کے بعد موبائل کا کیمرہ بہتر اور رفتار بھی تیز ہوجائے گی۔  ۵؍ جی فون کے حوالے سے ساری اطلاعات ذرائع سے سامنے آئی البتہ ایپل کمپنی نے اس کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔غیر مصدقہ اطلاع کے مطابق  ’آئی فون ایس  ای ۳؍ ‘ ماڈل کا ڈسپلے ۴ء۷؍انچ ہوگا جبکہ یہ فائیو جی ٹیکنالوجی کو بھی سپورٹ کرے گا، علاوہ ازیں اے ۱۵؍ پراسیسر موجود ہوگا جبکہ ریم ۴؍ جی بی اور اسٹوریج ۱۲۸؍سے ۲۵۶؍ جی بی ہوگی۔ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق ایپل کی جانب سے پرانے فون کیلئے آپریٹنگ سسٹم کا اپ ڈیٹ جاری کیا جائے گا جس کے بعد آئی او ایپس پر ۵؍ جی  جی سپورٹ ممکن ہوجائے گی۔  یاد رہے کہ ۵؍ جی موبائل ٹاوروں کی وجہ سے اب تک ماحولیات اور پرندوں کو کافی نقصان پہنچا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ یہ سہولت ہر ملک میں دستیاب نہیں ہے۔ امریکہ میں اس کی وجہ سے کئی ممالک نے پروازیں بند کر دی ہیں۔ فی الحال  ذرائع نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ ایپل یہ سستا ۵؍ جی فون کہاں کہاں دستیاب ہوگا۔ نیز یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اس کی قیمت کیا ہوگی جس کے مطابق اسے سستا کہا جا سکے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK